تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ، ٹرمپ کا فوجی تعیناتی کا حکم

by ویب ڈیسک
جون 11, 2025
لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ، ٹرمپ کا فوجی تعیناتی کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

امریکی شہر لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہرے اُس وقت پرتشدد صورت اختیار کر گئے جب مظاہرین نے رات کے اندھیرے میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کا آغاز کر دیا، جس کے بعد شہر کی میئر کیرن باس نے ہنگامی حالت کے نفاذ اور ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں کرفیو کا اعلان کر دیا۔ میئر کے مطابق، کرفیو منگل کی شب رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک نافذ العمل رہا، جس کا اطلاق شہر کے ایک مخصوص علاقے   تقریباً 2.5 مربع کلومیٹر  پر ہوا۔ کرفیو کے دوران صرف رہائشیوں، صحافیوں اور ہنگامی خدمات سے وابستہ افراد کو آمد و رفت کی اجازت دی گئی۔ میئر کیرن باس نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد "شہر کو انتشار، لوٹ مار اور تشدد سے بچانا” ہے۔ مظاہرے ابتدائی طور پر پرامن تھے، مگر جیسے ہی رات کا اندھیرا چھایا، بعض عناصر نے توڑ پھوڑ، دیوار نویسی، آگ زنی اور دکانوں پر حملے شروع کر دیے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، پیر کی شب 23 کاروباری مراکز کو نقصان پہنچایا گیا اور حالیہ دنوں میں 500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا موقف ہے کہ امیگریشن حکام کی جارحانہ کارروائیاں اور تارکین وطن کی گرفتاری ہی موجودہ بے چینی کی اصل وجہ ہے۔ دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صورت حال کو "غیر ملکی دشمنوں کی دراندازی” قرار دیتے ہوئے لاس اینجلس میں 4,000 نیشنل گارڈز اور 700 حاضر سروس میرینز تعینات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے فورٹ بریگ کے دورے کے دوران کہا:

"یہ حملہ امن، قومی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی پر ہے۔ ہم کسی شہر کو غیر ملکی دشمن کے ہاتھوں یرغمال نہیں بننے دیں گے۔”

صدر کے اس بیان پر کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ:

"صدر کا طرزِ عمل جمہوری نہیں بلکہ آمرانہ ہے۔ ہم اپنے شہریوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ کریں گے، نہ کہ انہیں عسکری طاقت سے دبایا جائے۔”

مظاہروں کا دائرہ کار لاس اینجلس کے علاوہ دیگر بڑے شہروں جیسے نیویارک، اٹلانٹا، شکاگو اور سان فرانسسکو تک بھی پھیل چکا ہے، جہاں شہری امیگریشن پالیسیوں اور حکومتی جبر کے خلاف سراپا احتجاج  ہیں۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے وفاقی سطح پر ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور محکمۂ دفاع کے خلاف عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ یہ مقدمہ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف دائر کیا گیا ہے، جس کے تحت سینکڑوں امریکی میرینز کو لاس اینجلس میں تعینات کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر ٹرمپ کی جانب سے امیگریشن چھاپوں کے خلاف جاری مظاہروں سے نمٹنے کے لیے فوجی مداخلت کا حکم جاری کیا گیا، جس پر کیلیفورنیا کے گورنر نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے "جمہوریت پر حملہ” اور "طاقت کا غیر آئینی استعمال” قرار دیا۔

Previous Post

پاکستان : عیدالاضحیٰ پر قربان کیے گئے جانوروں کی تعداد کتنی رہی ؟

Next Post

قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سیز جاری

Next Post
پہلا ون ڈے: پاکستان کو 73 رنز سے شکست

قومی کرکٹرز کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سیز جاری

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist