تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت کی سازش بے نقاب، آئی ایم ایف کا پاکستان پر اعتماد برقرار

by ویب ڈیسک
مئی 24, 2025
آئی ایم ایف کی پاکستان کی 4 فیصد قومی پیداوار کی پیش گوئی
Share on FacebookShare on Twitter

عالمی مالیاتی ادارے نے بھارتی ذرائع ابلاغ اور صحافیوں کی جانب سے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے پاکستان کی معاشی اصلاحات، شفاف اقدامات اور اقتصادی نظم و ضبط کو تسلیم کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ جاری پروگرام کے تحت تمام اہداف کے مکمل ہونے کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔ واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان آئی ایم ایف جولی کوزیک نے اس بات کی وضاحت کی کہ پاکستان نے جن اصلاحات کا عزم کیا تھا، ان پر مؤثر اور سنجیدہ عملدرآمد کیا گیا ہے۔ اس بنا پر فنڈنگ کی منظوری دی گئی ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی کی جانب سے اشتعال انگیز سوال کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا کہ پاکستان اس امداد کو سرحد پار دہشت گردی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں جولی کوزیک نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہا کہ آئی ایم ایف کسی بھی ملک کو دی جانے والی فنڈنگ سے قبل مکمل جانچ پڑتال کرتا ہے، اور ہر پروگرام میں مالیاتی شفافیت، نگرانی اور حفاظتی اقدامات شامل ہوتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان اور بھارت کے درمیان کسی بھی مسئلے کے پرامن حل کی امید رکھتا ہے اور ادارہ سیاسی بنیادوں پر نہیں بلکہ معاشی حقائق کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے یہ کوشش کی گئی کہ پاکستان کی اہم مالیاتی کامیابی کو متاثر کیا جائے اور آئی ایم ایف کی فنڈنگ میں رکاوٹ ڈالی جائے، لیکن یہ کوشش عالمی سطح پر ناکام اور بے نقاب ہو گئی۔ ان کے مطابق بھارت کی ایسی چالیں محض سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے مترادف ہیں جو حقیقت کے معیار پر پوری نہیں اترتیں۔ معاشی مبصرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے تسلسل کے ساتھ شفافیت، کفایت شعاری اور اصلاحات پر عملدرآمد نے بین الاقوامی اداروں کا اعتماد حاصل کیا ہے، جو کہ ملک کے معاشی استحکام اور بین الاقوامی ساکھ کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے۔

Previous Post

پاکستان کے حق میں ٹرمپ کا بیانیہ

Next Post

غیرقانونی حج کی کوشش ناکام: مکہ کی فضاؤں میں قانون کا پہرہ

Next Post
حج کا خطبہ براہ راست 14 زبانوں میں نشر ہوگا

غیرقانونی حج کی کوشش ناکام: مکہ کی فضاؤں میں قانون کا پہرہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist