پاکستان مخالف بیانات اور مذہب کی تبدیلی کے الزامات کے باوجود، سابق شاندار اسپنر دانش کنیریا کی بھارت نوازانہ کوششیں بے سود ثابت ہو گئیں۔ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے زبردست جواب نے انتہا پسند نریندر مودی کی حکومت کو عالمی سطح پر رسوا کر دیا ہے، اور اب اس کا اثر جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم تک پہنچ گیا ہے، جہاں دانش کنیریا کی تصویر گیلری سے ہٹا دی گئی ہے۔ سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں دانش کنیریا کی تصویر کی موجودگی پر ہندو انتہا پسندوں نے شدید احتجاج کیا تھا، مگر اسٹیڈیم حکام نے پہلے اس تصویر کو قابلِ فخر کرکٹرز کی گیلری کا حصہ قرار دیا تھا۔
دانش کنیریا، جو 2000 سے 2012 تک پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ رہے اور 261 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کیں، ان کی بھارت کے خلاف خاص کارکردگی بھی قابلِ ذکر ہے جہاں انہوں نے 11 ٹیسٹ اور 2 ون ڈے میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کیں۔ یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ دانش کنیریا 2012 میں انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے باعث تاحیات پابندی کا سامنا کر رہے ہیں
Discussion about this post