تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف  صدر محمد سعید شیخ نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ مکمل کیا۔ اس دورے کا مقصد پسماندہ طبقات کی مدد، نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور عوامی روابط کو فروغ دینا تھا۔ اپنے دورے کے دوران سعید شیخ نے ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیر اہتمام اسکلز ڈیولپمنٹ اور روزگار پروگرام کے کھیلوں کے منصوبے کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان کے کراچی ریجن کے ریجنل منیجر عدیل اکرم بھی موجود تھے۔ یہ دورہ جلال الدین کرکٹ اکیڈمی کراچی میں کیا گیا، جہاں کم عمر کھلاڑیوں کی پیشہ ورانہ تربیت کی جا رہی ہے۔  یہ منصوبہ "ہیلپنگ ہینڈ امریکہ” کی سرپرستی میں جاری ہے، جس کا مقصد غریب اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو کھیل، نظم و ضبط، اور قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

  دورے کے دوران کوچ حارث خان نے مہمانوں کو پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 برسوں میں یہ تربیتی پروگرام کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے ایک نعمت ثابت ہوا ہے۔ کوچ حارث خان کا کہنا تھا کہ ہم نا صرف کرکٹ کی تکنیکی تربیت دیتے ہیں بلکہ جسمانی صحت، ذہنی مضبوطی، اور نظم و ضبط پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں۔ یہ سب ہیلپنگ ہینڈ امریکہ کی مستقل حمایت کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ محمد سعید شیخ نے نوجوان کھلاڑیوں کی محنت اور کوچنگ ٹیم کی لگن کو سراہا اور اس بات پر زور دیا کہ کمیونٹی کی سطح پر ہونے والے یہ اقدامات دیرپا تبدیلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوجوان کھلاڑی اور ان کی محنت واقعی متاثر کن ہے۔ ایسے منصوبے نہ صرف صلاحیتیں نکھارتے ہیں بلکہ معاشرے میں امید، نظم و ضبط اور مثبت رویے کو فروغ دیتے ہیں۔ ہم ہیوسٹن میں موجود اپنی تنظیموں کے ذریعے ایسے اقدامات کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ دورہ ہیوسٹن کراچی سسٹر سٹی ایسوسی ایشن اور الائنس فار ڈیزاسٹر ریلیف  کے اس بڑے مقصد کا حصہ ہے جس کے تحت ہیوسٹن اور کراچی کے درمیان تعلقات کو ثقافتی تبادلے، انسانی ہمدردی، اور نوجوانوں کی ترقی کے ذریعے مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ سعید شیخ کے اس دورے نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بین الاقوامی تعاون، سماجی شعور، اور کمیونٹی پر مبنی اقدامات کے ذریعے حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔

Previous Post

نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول 2025

Next Post

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگ بندی نازک ہے، پاکستانی سفیر

Next Post
امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اہتمام

پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگ بندی نازک ہے، پاکستانی سفیر

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist