تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول 2025

by ویب ڈیسک
مئی 14, 2025
نیویارک میں لاہور لٹریری فیسٹیول 2025
Share on FacebookShare on Twitter

نیو یارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کی، جو ایشیا سوسائٹی نیو یارک میں منعقد ہوا۔ اس سالانہ ادبی و ثقافتی تقریب کا انعقاد لاہور لٹریری فیسٹیول فاؤنڈیشن اور ایشیا سوسائٹی کے اشتراک سے کیا گیا، جس میں ممتاز مصنفین، فنکاروں اور مؤرخین نے پاکستان کے ثقافتی ورثے، تخلیقی اظہار اور خیالات کے تبادلے کا جشن منایا۔ قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے ایل ایل ایف کی ان کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جن کے ذریعے پاکستان کے متنوع ادبی و ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے ایشیا سوسائٹی کے کردار کو بھی سراہا، جو اس طرح کی تقریبات کی میزبانی کر کے بین الثقافتی مکالمے کو فروغ دیتی ہے قونصل جنرل نے ایل ایل ایف  کے بانی و چیف ایگزیکٹو آفیسر رضا احمد کی وژنری قیادت کو سراہا جنہوں نے اس فیسٹیول کو پاکستان کے نمایاں ترین ثقافتی پلیٹ فارمز میں تبدیل کیا۔ انہوں نے محترمہ ریچل کوپر، ڈائریکٹر آف گلوبل پرفارمنگ آرٹس اینڈ کلچرل انیشی ایٹوز، ایشیا سوسائٹی، کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس شراکت داری کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ایل ایل ایف  کے نیو یارک ایڈیشن میں مختلف موضوعات پر پینل ڈسکشنز اور گفتگو کے سیشنز منعقد ہوئے، جن میں فکشن، تاریخ، سیاست، ثقافتی شناخت اور جدید فنونِ لطیفہ شامل تھے۔

اس موقع پر ادب اور فن کے اس کردار کو اجاگر کیا گیا جو اجتماعی یادداشت کی تشکیل، جدید دور کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے اور پاکستان کی بدلتی ہوئی ثقافتی شناخت کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔  قونصل جنرل آتوزئی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ قونصل خانہ پاکستان ایسے پلیٹ فارمز کی حمایت جاری رکھے گا جو پاکستان کی فکری و ادبی میراث کو اُجاگر کرتے ہیں، بین الاقوامی سطح پر مکالمے کو فروغ دیتے ہیں، اور اقوام کے درمیان باہمی احترام اور گہری تفہیم کا سبب بنتے ہیں۔

Previous Post

نو منتخب میئر گریگ ہارٹ کی حلف برداری کی تقریب ، قونصل جنرل طارق کریم کی شرکت

Next Post

سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ

Next Post
سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ

سعید شیخ کا پاکستان میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اقدامات کا دورہ

Discussion about this post

تار نامہ

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

ٹرمپ انتظامیہ کی  اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

ٹرمپ انتظامیہ کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

امریکہ کی ثالثی کے بعد پاکستان اور بھارت فوری جنگ بندی پر متفق

ایران غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈال دے

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist