تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

فضائی حدود کی مکمل بحالی کے بعد فلائٹ آپریشن میں بہتری

by ویب ڈیسک
مئی 12, 2025
حکومت نے کسٹم حکام کو مسافروں کی اشیا ضبط کرنے سے روک دیا
Share on FacebookShare on Twitter

پاک بھارت جنگ بندی کے بعد فلائٹ آپریشن کی بحالی سے فضائی سفر کی صورت حال میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ بیک لاگ اور دیگر تکنیکی مسائل کے باعث گزشتہ چند دنوں کے دوران متعدد پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں، تاہم اب فضائی شیڈول میں واضح بہتری دیکھی جا رہی ہے۔ ملک بھر کے مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹس کی منسوخی کی تعداد کم ہوکر 50 رہ گئی ہے، جو گزشتہ روز 150 تک جا پہنچی تھی۔ مزید خوش آئند بات یہ ہے کہ 12 غیر ملکی ایئرلائنز نے بھی اپنی پروازیں بحال کر دی ہیں۔ پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حج پروازوں کو بھی معمول پر لانے کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں۔ آج کے دن اسلام آباد سے صرف 23، لاہور سے 14 اور کراچی سے 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پشاور کی 4، سیالکوٹ کی 2 اور فیصل آباد کی ایک پرواز منسوخ ہوئی۔ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے شارجہ، دمام اور کویت کی 3 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر لاہور منتقل کر دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن بارہا معطل اور بحال ہوتا رہا، جس کی وجہ سے ایئرلائنز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔ تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر تمام پروازوں کے لیے کھول دی ہیں۔ اگرچہ کچھ پروازیں اب بھی تاخیر یا منسوخی کا شکار ہیں، لیکن توقع کی جا رہی ہے کہ ایک سے دو روز میں فضائی نظام مکمل طور پر معمول پر آجائے گا، اور مسافروں کو درپیش مشکلات ختم ہو جائیں گی۔ ۔

Previous Post

ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ کو الوداع

Next Post

صدر ٹرمپ قطر سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری طیارہ تحفے میں لینے کو تیار

Next Post
صدر ٹرمپ قطر سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری طیارہ تحفے میں لینے کو تیار

صدر ٹرمپ قطر سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری طیارہ تحفے میں لینے کو تیار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist