6 اور 7 مئی کی درمیانی شب تاریخ کا وہ لمحہ بن گئی جب پاکستان نے انتہائی مہارت سے بھارت کے مہنگے ترین فرانسیسی ساختہ رافیل جنگی طیارے بھارتی فضائی حدود میں ہی تباہ کر دیے۔ اس کارروائی نے جہاں دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا قائل کر دیا، وہیں بھارت کو نہ صرف عسکری بلکہ مالی محاذ پر بھی شدید دھچکا لگا۔ اس کے بعد جو ہوا، وہ سوشل میڈیا پر مزاح اور طنز کا طوفان بن گیا۔ چینی فنکاروں نے اس واقعے پر ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی، جس نے عالمی سطح پر دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں چار فنکار بھارتی روایتی لباس پہنے دکھائی دیتے ہیں، جو روتے اور ماتم کرتے نظر آتے ہیں۔ ان کی زبان تو چینی تھی، مگر چہرے کے تاثرات اور اداکاری نے دنیا کو خوب ہنسایا۔
ویڈیو میں طنز کے نشتر چلاتے ہوئے دکھایا گیا کہ بھارت نے بڑی مشقت سے پیسے جوڑ کر رافیل طیارے خریدے، مگر پاکستان نے پلک جھپکتے ہی ان خوابوں کو زمین بوس کر دیا، اور بھارت کو اربوں کا مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ یہ ویڈیو صرف ایک فنکارانہ اظہار نہیں بلکہ ایک علامتی پیغام بھی ہے کہ طاقت صرف اسلحے کی نہیں، سلیقے، مہارت اور ٹیکنالوجی کی بھی ہوتی ہے۔ چینی فنکاروں کی یہ تخلیق نہ صرف چین، پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا کے کئی دیگر ممالک میں بھی وائرل ہو چکی ہے، اور علاقائی تناؤ، دفاعی توازن، اور ٹیکنالوجی کے کردار پر نئی بحثوں کو جنم دے چکی ہے۔ کیا آپ نے وہ ویڈیو دیکھی؟ اگر نہیں، تو شاید آپ آج کے سب سے دلچسپ طنزیہ لمحے سے محروم ہیں۔
Discussion about this post