تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا

by ویب ڈیسک
مئی 7, 2025
قوم کی حمایت سے دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیا جائے گا
Share on FacebookShare on Twitter

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دشمن بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر حملہ انتہائی خطرناک، ناقابل قبول اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی منصوبے کو نشانہ بنا کر بھارت نے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن کو چیلنج کیا ہے۔ پاک فضائیہ کی بروقت اور جرأت مندانہ کارروائی پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  پاکستان کی شاہین صفت فضائیہ نے دشمن کے پانچ جنگی طیارے تباہ کر دیے، جن میں تین جدید رافیل، ایک مگ-29 اور ایک سخوئی شامل ہیں، جبکہ ایک بھارتی ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔  لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے جب پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ دشمن نے کم ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی مساجد پر حملے کیے، لیکن قوم کی غیر متزلزل حمایت سے ہماری مسلح افواج نے چند لمحوں میں بھرپور جواب دے کر دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے۔  انہوں نے واضح کیا کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا، اور ہم اسے بتا دیں گے کہ یہ قوم نہ تو دبتی ہے، نہ جھکتی ہے۔ دشمن کی بزدلی اور کمینگی اس وقت عیاں ہوئی جب اس نے ایسے وقت میں حملہ کیا جب پاکستان کی فضائی حدود میں 57 بین الاقوامی پروازیں موجود تھیں، یوں کئی ممالک کے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دشمن نے چھ مختلف مقامات پر 24 حملے کیے، جن کے نتیجے میں 26 نہتے پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ:

  • احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان کو نشانہ بنایا گیا، جہاں ایک تین سالہ معصوم بچی سمیت پانچ افراد شہید ہوئے۔
  • مظفر آباد میں شاہی والا نالہ کی مسجد بلال دشمن کی زد میں آئی، ایک مسجد شہید اور ایک بچی زخمی ہوئی۔
  • کوٹلی میں مسجد عباس پر حملے کے نتیجے میں دو نوجوان شہید اور ایک ماں بیٹی زخمی ہوئیں۔
  • مریدکے میں مسجد ام القرا پر حملہ کیا گیا، مسجد مکمل طور پر شہید، دو افراد لاپتا اور متعدد زخمی ہوئے۔
  • سیالکوٹ اور شکر گڑھ میں بھی حملے کیے گئے، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اعلان کیا کہ ان حملوں کے متاثرہ علاقوں کا دورہ میڈیا نمائندوں کو کرایا جائے گا تاکہ بھارت کی ننگی جارحیت اور جھوٹے پروپیگنڈے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کے اس بزدلانہ، بلاجواز اور بلااشتعال حملے کا منہ توڑ جواب دیا جا چکا ہے، اور یہ جواب جاری رہے گا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج پاکستانی قوم کی حمایت سے اپنی سرزمین، عوام اور اقدار کے دفاع کے لیے ہر دم تیار ہے۔ بھارت نے جو چنگاری سلگائی ہے، وہ اس کے اپنے ہی گھر کو جلا دے گی۔

Previous Post

بھارت کو منہ توڑ جواب، 5 طیارے اور بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ، دشمن نے شکست تسلیم کرلی

Next Post

پاکستان کی دفاعی مہارت نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا

Next Post
پاکستان کی دفاعی مہارت نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا

پاکستان کی دفاعی مہارت نے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی کو ہلا کر رکھ دیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist