تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

by ویب ڈیسک
مئی 5, 2025
حملہ ہوا تو منہ توڑ جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
Share on FacebookShare on Twitter

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر قومی خودمختاری پر حملہ ہوا تو دشمن کو بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کی، جہاں انہیں قومی سلامتی، علاقائی ترقی اور بلوچستان کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نیشنل ورکشاپ بلوچستان کا آغاز 2016 میں ہوا تھا، جس کا مقصد قومی اور صوبائی سطح پر مستقبل کے قائدین کو درپیش چیلنجز سے آگاہی دینا اور پالیسی سازی میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ دشمن عناصر یہاں خوف، افرا تفری اور بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں لیکن انہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیر ملکی پشت پناہی سے ہونے والی دہشت گردی ایک سنگین خطرہ ہے، تاہم دہشت گردوں کا کوئی مذہب، فرقہ یا قوم نہیں ہوتی۔ ہم پوری قومی یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ اس چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

جنرل عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ بلوچ شناخت کے نام پر دہشت گردی پھیلانے والے دراصل بلوچ غیرت کے نام پر بدنما دھبہ ہیں۔ آرمی چیف نے زور دیا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم ملکی سلامتی اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اگر دشمن نے ہماری قومی خودمختاری پر حملے کی جسارت کی، تو اسے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے اختتام پر سوال و جواب کا ایک جامع سیشن بھی منعقد ہوا، جسے شرکاء نے نہایت مفید اور بصیرت افروز قرار دیا۔۔

Previous Post

مہمان ہیوسٹن سیزن 2 ، ایک نئی رونق، ایک نیا سفر

Next Post

بھارت کی آبی جارحیت جنگ کے مترادف ہے، قومی اسمبلی کا انتباہ

Next Post
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعے کو، اپوزیشن کا فیصلے پر احتجاج

بھارت کی آبی جارحیت جنگ کے مترادف ہے، قومی اسمبلی کا انتباہ

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist