واہگہ بارڈر پر جوش و جذبے سے لبریز پرچم اتارنے کی تقریب، سرحدی فضا "پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے ۔گونج اُٹھی۔ لاہور کی شام جذبے سے جگمگا اُٹھی، جب واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی دل کو چھو لینے والی تقریب منعقد ہوئی۔ سرحد کے ایک ایک ذرے میں ولولہ، ہر گام پر جوش، اور ہر صدا میں پاکستان سے محبت جھلکنے لگی۔ شہریوں کا جمِ غفیر وطن سے وفا کا اعلان بن کر سرحد پر اُمڈ آیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا، اور جیسے ہی "پاک سرزمین شاد باد” کی صدائیں بلند ہوئیں، حاضرین احترام میں کھڑے ہوگئے، آنکھیں چمکنے لگیں اور دلوں میں وطن پر فخر کا جذبہ اُتر آیا۔ پھر میدان سنبھالا پاکستان رینجرز کے جری ۔جوانوں نے، جنہوں نے اپنی پریڈ سے زمین ہلا دی، اور قدموں کی دھمک نے دشمن کو پیغام دیا: یہ ہے پاکستان ۔ بھارت اور پاکستان کے سرحدی محافظ روایتی انداز میں آمنے سامنے آئے، مگر جذبہ، جُنبش اور جرأت میں سبقت پاکستان کے حصے میں دکھائی دی۔ ہر بلند قدم اور بلند نگاہ اس عزم کی گواہی دے رہی تھی کہ یہ سرزمین محفوظ ہے، مضبوط ہے، اور ناقابلِ تسخیر ہے۔ نوجوان، بچے، بزرگ اور خواتین، سب کے سب ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لیے، فلک شگاف نعروں سے فضا کو لرزاتے رہے "پاکستان زندہ باد”، "تیرا پاکستان ہے یہ میرا پاکستان ہے!”۔ یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر روزانہ شام کے وقت یہ شاندار تقریب منعقد ہوتی ہے، جو نہ صرف سرحدی محافظوں کے جذبے کا اظہار ہے بلکہ عوام کی وطن سے غیرمتزلزل محبت کا عملی مظاہرہ بھی
Discussion about this post