تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی کی "اردو ادب اور چائے” کی تقریب میں شرکت

by ویب ڈیسک
مئی 3, 2025
قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی کی  "اردو ادب اور چائے” کی تقریب میں شرکت
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد آتوزئی نے نیو جرسی میں برلینس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک خوبصورت ادبی و ثقافتی محفل ”  اردو ادب اور چائے” میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد معروف اردو شاعرہ حمیرا رحمان کو خراجِ تحسین  پیش کرنا اور اردو زبان کی بطور قومی زبان اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آتوزئی نے برلینس فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی تعلیمی، ثقافتی اور ذہنی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے ادارے کے عزم کی بھی بھرپور تعریف کی۔

قونصل جنرل  آتوزئی نے کہا کہ اردو پاکستان اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے درمیان ایک ربط قائم کرتی ہے اور مختلف ثقافتی و علاقائی پس منظر رکھنے والے افراد کو جوڑنے والا ایک موثر ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صرف روزمرہ گفتگو کی زبان ہی نہیں بلکہ پاکستان کے ادبی، تاریخی اور ثقافتی ورثے کا امین بھی ہے۔ قونصل جنرل نے تجویز دی کہ کمیونٹی سینٹرز میں اردو زبان کی تعلیم کے لیے خصوصی کلاسز کا آغاز کیا جائے تاکہ نئی نسل پاکستانی امریکی اپنے ثقافتی پس منظر سے جڑے رہیں، اپنی کہانیوں کو سمجھیں اور اپنے ورثے پر فخر محسوس کریں۔

یہ تقریب اس بات کا ثبوت تھی کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں میں ادب اور ثقافت کے تحفظ سے متعلق شعور تیزی سے بیدار ہو رہا ہے۔ اردو زبان کے فروغ کو قومی شناخت کے تسلسل میں ایک سنگِ میل کے طور پر پیش کیا گیا۔

Previous Post

جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، کورکمانڈرز کانفرنس

Next Post

امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اہتمام

Next Post
امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اہتمام

امریکہ میں پاکستان کے سفیر کے ساتھ ایک اہم ملاقات کا اہتمام

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist