تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

قونصل جنرل کی یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

by ویب ڈیسک
مئی 1, 2025
قونصل جنرل کی یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن (یو پی ایس اے) کے عہدیداروں سے قونصلیٹ میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد امریکہ کی مختلف جامعات، خصوصاً شمال مشرقی علاقوں میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ بات چیت میں اس بات پر زور دیا گیا کہ امریکا  بھر کی تعلیمی درسگاہوں میں قائم پاکستانی طلبہ کی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے تاکہ طلبہ کو درپیش مسائل کو اجتماعی طور پر حل کیا جا سکے، آپس میں رابطہ بہتر ہو، اور باہمی روابط کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ ملاقات میں کھلی نشستوں، ثقافتی تقریبات اور عوامی مکالموں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ایسی آن لائن سہولیات کے قیام پر بھی غور کیا گیا جو وقت پر رہنمائی، پیشہ ورانہ معاونت اور شکایات کے ازالے کے نظام فراہم کریں۔  قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی نے اس اقدام کو سراہا اور یقین دلایا کہ پاکستانی طلبہ، جو بیرون ملک پاکستانی برادری کا اہم حصہ ہیں، ان کی مکمل معاونت قونصلیٹ کی ترجیحات میں شامل رہے گی۔  یو پی ایس اے ایک قومی نیٹ ورک ہے جو امریکہ بھر میں پاکستانی طلبہ اور سابق طلبہ کو یکجا کرتا ہے۔ یہ طلبہ اور سابق طلبہ کی تنظیموں کا پہلا اور سب سے بڑا مشترکہ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد آنے والی نسل کو تعلیمی رہنمائی، عملی تجربے کے مواقع، پیشہ ورانہ ترقی، اور باہمی منصوبہ بندی کے ذریعے مضبوط بنانا ہے۔  پاکستانی قونصلیٹ جنرل پاکستانی طلبہ کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ وہ اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ کاوشوں میں کامیاب ہو سکیں اور درپیش چیلنجز سے بخوبی نمٹ سکیں۔

Previous Post

پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے

Next Post

قونصل جنرل طارق کریم کی "بزمِ اقبال” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Next Post
قونصل جنرل طارق کریم کی  "بزمِ اقبال” میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

قونصل جنرل طارق کریم کی "بزمِ اقبال" میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist