تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاک فوج نے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کے ثبوت پیش کردیے

by ویب ڈیسک
اپریل 29, 2025
انتشاری ٹولے کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور ریاستی دہشت گردی کے ناقابلِ تردید شواہد قوم کے سامنے رکھ دیے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بھارتی ہینڈلرز کی واٹس ایپ چیٹس اور وائس میسجز کا فرانزک کیا گیا، جن سے ثابت ہوا کہ بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران براہِ راست پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ان چیٹس میں 4 بھارتی دہشت گردوں کی شناخت بھی ہوئی ہے جو پاکستان میں ٹیرر فنانسنگ اور آئی ای ڈیز کے ذریعے حملوں میں ملوث ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ  جہلم بس اسٹینڈ سے ایک بم برآمد کیا گیا، اور ایک بھارتی تربیت یافتہ دہشت گرد گرفتار ہوا جس کے قبضے سے2 موبائل فون، ایک آئی ای ڈی، 70 ہزار روپے نقدی، اور اس کے گھر سے ایک بھارتی ساختہ ڈرون اور10 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر  نے میڈیا کو ایک وائس میسج سنوایا گیا جس میں بھارتی فوج کا صوبیدار "سکھوندر” نامی ہینڈلر ایک دہشت گرد کو بم نصب کرنے کی ہدایات دے رہا ہے اور اسے پیغام بھیجتا ہے:
"ہو گیا پارسل، وقت سے نکل جانا"
جس پر دہشت گرد جواب دیتا ہے:
"اوکے، میں تھوڑی دیر میں نکل رہا ہوں"

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کا حاضر سروس میجر "سندیب ورما” عرف "سمیر” غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں تعینات ہے اور دہشت گردوں کو براہِ راست ہدایات دیتا ہے۔ ان کے ساتھ حوالدار امت اور دیگر اہلکار بھی ملوث ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف را کا کام نہیں، بھارتی فوج خود ملوث ہے۔ یہ ٹیرر فنانسنگ کی کلاسک مثال ہے۔ ہم زبانی دعوے نہیں کر رہے، ثبوت پیش کر رہے ہیں۔  ان کا کہنا تھا کہ بھارت محض الزامات لگا کر اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعے کو 7 دن گزر چکے لیکن بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

Previous Post

ہیوسٹن کراچی ایسوسی ایشن کی قیادت میں امریکا سے دو طرفہ تجارت میں اہم پیش رفت

Next Post

قونصل جنرل کی یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

Next Post
قونصل جنرل کی یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

قونصل جنرل کی یونائیٹڈ پاکستان اسٹوڈنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist