امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے بھارت کے جنگی جنون اور پہلگام واقعے کے حوالے سے ایک اہم رپورٹ شائع کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے عالمی سطح پر کیس تیار کر رہا ہے، حالانکہ اس کے پاس اس بات کے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ہیں کہ پہلگام حملے میں پاکستان کا ہاتھ تھا۔ رپورٹ کے مطابق، بھارتی حکومت نے واقعے کے بعد 100 غیر ملکی سفارت کاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، لیکن اس بریفنگ میں بھارت کوئی ٹھوس معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ نیو یارک ٹائمز نے ان سفارت کاروں اور تجزیہ کاروں کا حوالہ دیا ہے جن کے مطابق بھارت کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں تھے جن سے یہ ثابت ہو سکے کہ پاکستان پہلگام حملے میں ملوث ہے۔ بھارتی حکومت کا دعویٰ تھا کہ وہ عالمی برادری کو اس معاملے میں اپنے موقف پر قائل کرنا چاہتی ہے، لیکن اس کی بریفنگ میں موجود معلومات اتنی غیر واضح تھیں کہ کوئی بھی اس کو حقیقت نہیں سمجھ سکا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت نے اندرونی خلفشار سے عالمی توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان پر جنگ کی دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں۔
Discussion about this post