تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وزیراعظم کا زراعت کے شعبے میں اہم اقدامات کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
اپریل 19, 2025
یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں قومی زرعی پالیسی کو عصری تقاضوں سے آراستہ کرنے پر غور کیا گیا۔ اس اہم  اجلاس میں نوجوانوں کی  صلاحیتوں کو بروئے کار لانے اور تجربہ کار ماہرین کی رہنمائی سے ایک مربوط لائحہ عمل کی تشکیل پر بھی غور کیا گیا۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  پاکستان ایک وقت  میں کپاس، گندم سمیت دیگر اجناس میں خود کفیل تھا لیکن اب گندم کی فی ایکڑ پیداوار ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔  پاکستان میں گھریلو صنعت اور ایس ایم ایز میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، زراعت کے شعبے میں جو ترقی کرنی چاہیے تھی وہ نہیں ہوئی۔ اجلاس کے شرکا نے زرعی ترقی کے لیے جامع اصلاحات اور سائنسی بنیادوں پر حکمتِ عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور تجاویز پیش کیں کہ زرعی ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے تحت دیہی علاقوں میں اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی ورکنگ کمیٹیاں فوری طور پر بنا کر 2 ہفتے میں قابل عمل سفارشات پیش کی جانی چاہیے۔

Previous Post

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلیے امریکا روانہ

Next Post

8ویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک

Next Post
8ویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک

8ویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist