تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

by ویب ڈیسک
اپریل 17, 2025
شہدا اور غازی ہمارا فخر، ان کا احترام فرض ہے، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر
Share on FacebookShare on Twitter

انٹرسروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ایک پروقار اعزازی تقریب سے خطاب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شہدا اور غازی قوم کا فخر ہیں، جن کا احترام ہر پاکستانی کے لیے مقدس ہے، آج کا امن اور آزادی شہدا کی قربانیوں کے مرہون منت ہے۔  آرمی چیف نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور قوم کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازا۔

تقریب میں اعلیٰ فوجی حکام اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فوجی جوانوں کو میدان جنگ میں جرات و بہادری پر ستارہ امتیاز(ملٹری) اور تمغہ بسالت دیے گئے۔ شہدا کے میڈلز ان کے اہل خانہ نے وصول کیے۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کی عزت اور احترام ہم سب پر امانت ہے، ملک و قوم کا امن و استحکام شہدا کی قربانیوں کا ثمر ہے۔

آرمی چیف نےشہدا کے اہل خانہ کے عزم و حوصلے کی بھی تعریف کی، جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہل خانہ کی قربانیوں کا بھی اعتراف کیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات کوبھی  سراہا۔

Previous Post

قومی شناختی کارڈ نمبر ہی میڈیکل ریکارڈ نمبر ہو گا، مصطفیٰ کمال

Next Post

ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط

Next Post
ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط

ہارورڈ یونیورسٹی کو دھمکی: ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کا خط

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist