تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

امریکا : معمولی جرائم پر بھارتی طالب علموں کے ویزے منسوخ

by ویب ڈیسک
اپریل 9, 2025
امریکا : معمولی جرائم پر بھارتی طالب علموں کے ویزے منسوخ
Share on FacebookShare on Twitter

امریکا میں پاکستانی طالب علموں کی طرح بھارتی طلبا بھی پریشانی کا شکار ہورہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکہ میں درجنوں بھارتی طلبہ ،  معمولی جرائم کے باعث اپنے اسٹوڈنٹ ویزے منسوخ ہونے کے بعد رضا کارانہ طور پر امریکا چھورنے پر مجبورہورہے ہیں۔ ان بھارتی طالب علموں کو ای میل کے ذریعے ویزا منسوخی سے آگاہ کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ معمولی جرائم میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جیسے حد رفتار سے تجاوز، لرنر پرمٹ پر بغیر لائسنس یافتہ نگران کے ڈرائیونگ کرنا  اور سرخ بتی پر نہ رکنا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، چوری اور شراب نوشی سے متعلق چند سنگین لیکن حل شدہ کیسز بھی شامل ہیں۔ جن کی بنیاد پر اب بھارتی طالب علموں کو امریکا سے واپس وطن لوٹنا پڑے گا۔ کچھ طالب علموں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ملک بدری کے انتظامات جلد از جلد کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  ٹیکساس میں ایک طالبعلم، جسے 144 ڈالر کی چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، اگرچہ اس کا کیس اس کی تعلیمی کارکردگی اور حکام سے مکمل تعاون کے باعث خارج کر دیا گیا، پھر بھی اسے ملک بدر ہونے کا سامنا ہے۔ اب ایسی صورتحال میں  امیگریشن ماہرین اور قانونی مشیران نے بھارتی طلبہ سے رابطوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے اور متاثرہ طلبہ کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے خلاف الزامات ایک سال سے زیادہ پرانے ہیں تو وہ فوری طور پر قانونی مدد حاصل کریں۔ ٹیکساس کے ایک وکیل، جو ایسے 30 کیسز پر کام کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم کی بنیاد پر پہلے کی نظیر میں کم ہی دیکھا گیا ہے۔اوپن ڈورز رپورٹ کے مطابق، 2023-24 میں امریکہ میں 11 لاکھ بین الاقوامی طلبہ نے تعلیم حاصل کی، جن میں سے 3.32 لاکھ کا تعلق بھارت سے تھا۔ بھارت ، امریکہ میں بین الاقوامی طلباء کے لیے سرفہرست ملک کے طور پر ابھرا، جو گذشتہ سال کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے۔

Previous Post

پاکستان کیلئے امریکی گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم

Next Post

قومی ایئرلائن 21 سال بعد بالآخر منافع بخش ادارہ بن گیا

Next Post
چین کے یکطرفہ کرائے میں 5 لاکھ روپے کا اضافہ

قومی ایئرلائن 21 سال بعد بالآخر منافع بخش ادارہ بن گیا

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist