تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر میں پاکستان ورثہ و قراردادِ پاکستان ڈے

by ویب ڈیسک
اپریل 8, 2025
نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر میں پاکستان ورثہ و قراردادِ پاکستان ڈے
Share on FacebookShare on Twitter

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی پاکستانی امریکن لا  انفورسمنٹ سوسائٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان ورثہ و قراردادِ پاکستان ڈے کی تقریب نیویارک پولیس ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی، جس میں کمیونٹی کے فخر، ثقافتی ورثے اور عوامی خدمت کے جذبے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔

اس پروقار تقریب میں نیویارک کے میئر، مسٹر ایرک ایڈمز، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار، پولیس کمشنر، ڈپٹی کمشنر سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکی پولیس افسران، ان کے اہلِ خانہ اور کمیونٹی کے نمایاں افراد شریک ہوئے۔  پاکستان کے قونصل جنرل، عامر احمد اتوزئی نے خطاب کرتے ہوئے نیویارک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کے قیام میں پاکستانی نژاد پولیس افسران کے کردار کو سراہا۔

انہوں نے ان کی عوامی خدمت کے جذبے اور پاکستان میں ان کے فلاحی و انسانی ہمدردی کے کاموں کو خراجِ تحسین پیش کیا، جو ان کی اپنی جڑوں سے وابستگی اور عالمی ذمہ داریوں کے احساس کو ظاہر کرتا ہے۔

قونصل جنرل اتوزئی نے پاکستانی نژاد پولیس افسران کو ” پاکستان کے حقیقی سفیر” قرار دیتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔  انہوں نے ان کی یکجہتی، استقامت اور ثقافتی شناخت پر فخر کو قابلِ تعریف قرار دیا۔ یہ تقریب پاکستانی نژاد امریکیوں کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں بڑھتے ہوئے کردار کا مظہر تھی، جہاں ان کی کامیابیوں کو سراہا گیا اور ان کی خدمات کو مختلف کمیونٹیز کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے کا ذریعہ قرار دیا گیا۔

Previous Post

امریکا : بین الاقوامی طالب علموں کے اچانک ویزے منسوخ

Next Post

امریکا کی ضد رہی تو آخر تک لڑیں گے، چین

Next Post
امریکا کی  ضد رہی  تو آخر تک لڑیں گے، چین

امریکا کی ضد رہی تو آخر تک لڑیں گے، چین

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist