تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہیوسٹن کا سالانہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی کی علامت

مئیر جان وٹ مائیر نے افطار کے منظم انعقاد پر کوآرڈینیٹر سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا

by ویب ڈیسک
مارچ 13, 2025
ہیوسٹن کا سالانہ افطار ڈنر، مذہبی ہم آہنگی کی علامت
Share on FacebookShare on Twitter

ہیوسٹن میں امریکہ کے سب سے بڑے  سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔ مئیر ہیوسٹن اور سسٹر سٹیز ایسوسی ایشنز  کے اشتراک سے منعقد ہونے والے ہیوسٹن افطار ڈنر میں ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مئیر ہیوسٹن جان وٹ مائیر  تھے۔ افطار ڈنر میں رکن کانگریس ایل گرین،امریکی بزنس مین جاوید انور اور بزنس ٹائیکون تنویر احمد سمیت کئی سفارت کاروں، اعلیٰ سرکاری حکام اور عمائد ین کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر گورنر ٹیکساس گریک ایبٹ کا ویڈیو پیغام بھی بڑی اسکرین پرپیش کیا گیا  جس میں گورنر نے امریکی مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی۔  اسرائیل فلسطین تنازعے پر مظلوم فلسطینیوں کیلے علیحدہ ریاست کے قیام کیلے جرتمندانہ مطالبہ کرنے والے امریکہ کے واحد رکن ایل گرین کی اسٹیج پر آمد کے ساتھ ہی پورا ہال ایل گرین ایل گرین کے خیر مقدمی نعروں سے گونجتا رہا۔

اس موقع پر مئیر جان وٹ مائیر   نے افطار کے منظم انعقاد پر کوآرڈینیٹر سعید شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ افطار مئیر کا افطار نہیں بلکہ کمیونٹیز کا افطار ہے جو مذہبی ہم آہنگی رواداری اور امن ویکجہتی کی علامت ہے۔

 ہیوسٹن  افطار ڈنر کے کوآرڈینیٹر سعید شیخ نے اپنی خطاب میں  بین الامذاہب ہم آہنگی کے متعلق افطار ڈنر کی افادیت کو نمایاں کیا۔ اُن کے مطابق افطار ڈنر کا شاندار انعقاد اس بات کی واضح مثال ہے کہ امریکی مسلمان کمیونٹی امریکہ میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و رواداری کے لیے کوشاں ہے۔ رکن ایل گرین کے مطابق وہ مسلمان ممالک پر امریکہ کیلے سفری پابندی سے لاعلم ہیں لیکن مذہب کی بنیاد پر اگر سفری پابندی عائد کی جاتی ہے تو وہ  اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بزنس مین سید جاوید انور نے سعید شیخ اور ان کی ٹیم کو افطار ڈنر کے منظم انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر کا حصہ ہونا ان کیلے باعث افتخار ہے۔ افطار ڈنر سے اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر عمران غازی اور عرب کمیونٹی کے معروف رہنما احمد یاسین نے بھی خطاب کیا۔

Previous Post

مالی وجوہات کی بنا پر آئرلینڈ نے افغان سیریز منسوخ کردی

Next Post

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان

Next Post
بلوچستان: جعفر ایکسپریس پر دہشگردوں کا حملہ، مسافر یرغمال، آپریشن جاری

جعفر ایکسپریس پر حملہ؛ دہشتگردی میں بھارت کا ہاتھ ہے، پاکستان

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist