تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ہار پر کھلاڑی بھی دکھی ہیں

by ویب ڈیسک
فروری 26, 2025
ہار پر کھلاڑی بھی دکھی ہیں
Share on FacebookShare on Twitter

قومی کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کی۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب ٹیم توقعات کے مطابق نہیں کھیلتی تو سب سے زیادہ دکھ خود  کھلاڑیوں کو ہوتا ہے۔240 رنز کا دفاع کرنا ہو تو وکٹیں لینا ہوتی ہیں اور اٹیک کرنا ہوتا ہے۔ ٹیم کو بنانے میں سوچ تھی کہ بہترین ٹیم بنائیں، ایسا نہیں ہے کہ یہ کھلاڑی کچھ کر کے نہیں آئے، یہ حقیقت ہے کہ ٹیم  پرفارمنس نہیں آرہی ہے۔ عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ 25 میچز والے کو کہتے ہیں کہ انہوں نے پرفارم نہیں کیا، بہتری تو لانی ہے، اس پروسس کو کوئی روک نہیں سکتا،سلیکشن کمیٹی کا کام بہترین کھلاڑی کھلانا ہے، بھارتی ٹیم بہت تجربہ کار تھی۔ ان کے مطابق  یہ نہیں ہوسکتا کہ ہارنے پر پوری ٹیم بدل دیں اور انڈر 19 کو کھلادیں، بھارت کے خلاف پریشر کو اچھی طرح ڈیل نہیں کررہے، بھارت کے علاوہ کسی اور سے ہارتے تو شاید اتنی باتیں نہ ہوتیں۔

شاہین،نسیم اور حارث بہترین باؤلر ہیں، بابر اعظم کے متبادل ہمارے پاس کیا آپشن ہے؟ عاقب جاوید کہتے ہیں کہ اگر بھارت کے خلاف پاکستان 300 کے قریب اسکور بنا لیتا تو اچھا مقابلہ ہو سکتا تھا۔ جب اچھا ٹوٹل نہ ہو تو بولرز کو زیادہ اٹیکنگ جانا پڑتا ہے۔ صائم ایوب اور فخر زمان کی عدم موجودگی سے فرق پڑا۔ سفیان مستقیم اور عرفان نیازی کا ون ڈے کے حوالے سے ایکسپوژر نہیں تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ون ڈے میں 7بیٹرز اور 4 بولرز کا کمبی نیشن کھلایا جاتا ہے، اور چونکہ صائم ایوب بیٹنگ کے ساتھ کچھ اوورز بھی کروا سکتے تھے، اسی لیے ان کی جگہ خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ عاقب جاوید نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی کو ٹیم کے سب سے تجربہ کار کھلاڑی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنی بہترین دستیاب ٹیم میدان میں اتاری تھی۔ انہوں نے سعود شکیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی جگہ محنت سے بنائی۔

Previous Post

صارم قتل کیس، گرفتار افراد کی مشروط رہائی

Next Post

آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر نے گانا جاری کردیا

Next Post
آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر نے گانا جاری کردیا

آپریشن ’سوئفٹ ریٹارٹ‘ کو 6 سال مکمل، آئی ایس پی آر نے گانا جاری کردیا

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist