تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی: گورنر ہاؤس میں انجینئر آفتاب رضوی کی کتاب کی رونمائی

by ویب ڈیسک
فروری 22, 2025
کراچی: گورنر ہاؤس میں انجینئر آفتاب رضوی کی کتاب کی رونمائی
Share on FacebookShare on Twitter

این ای ڈی المنائی نیٹ ورک (این ای ڈیین) ایسوسی ایشن پاکستان، ماں جی اسکالر شپ انڈومنٹ فنڈ این ای ڈی مینجمنٹ کمیٹی کے تحت این ای ڈی کے سابقہ طالب علم انجینئر آفتاب رضوی کی کتاب "ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم” کی تقریبِ رونمائی گورنر ہاؤس کراچی میں منعقد کی گئی۔ دربار ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شیخ الجامعہ این ای ڈی ڈاکٹر سروش لودھی، کتاب کے مصنف آفتاب رضوی،  انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان کے چئیرمین انجیینئر سہیل بشیر سمیت عمائدین شہر نے شرکت کی۔ اس موقعے پر صدر این ای ڈیین ایسوسی ایشن عاصم مرتضی نے استقبالیہ سے خطاب کیا۔ چیئرمین انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان انجینئر سہیل بشیر اور انجینئر فرحت عادل کا کہنا تھاکہ آفتاب رضوی کو اُردو ادب سے طالب علمی کے دور ہی سے شغف تھا۔ ان کی پہلی کتاب "جنھیں میں نے دیکھا” کی آمدنی سے این ای ڈی کے طالب علموں کو اسکالر شپس دی گئیں جب کہ کتاب "ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم” یہ کتاب بھی اسکالر شپس کے سلسلے کی کڑی ہے۔ اس موقعے پر مصنف أفتاب رضوی کا کہنا تھا کہ کتاب لکھنا کمال نہیں بلکہ اس کتاب کو ڈاکٹر سروش لودھی اور سہیل بشیر کا گود لینا کمال ہے۔ انہوں نے دنیا بھر سے آۓ سابقہ طالب علموں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خاکے لکھنا اور پڑھ کر سُنانا خوش کُن لگتا ہے، ڈاکٹر سروش لودھی کا خاکہ ان کے سامنے پڑھنا سعادت ہے۔ اسکالر شپس دینے کے لیے کتاب خرید کر سب انجینئرز مستقبل کے انجینئرز کی تعمیر میں اپنا حصّہ ڈال رہے ہیں۔ اس موقعے پرخطاب کرتے ہوۓ شیخ الجامعہ پروفسیر ڈاکٹر سروش لودھی کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے نے  ہمیں عزت، ہمت و حوصلہ دیا ہے اس کا احسان نہیں اُتار سکتے، لیکن کوشش کرسکتے ہیں۔ انہوں نے گورنر ہاؤس کی کاوشوں کا ذکرکرتے ہوۓ کہا کہ گورنر صاحب کی محبت کی وجہ یہاں ان کے گھر تقریب کا انعقاد ممکن ہوا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا قابلِ ستائش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں جی انڈومنٹ آپ کے کارِ نیکی کامنتظر ہے جب کہ المنائی کی جانب سے یہ کوشش دیگر جامعات کے لیے بھی نمونہ عمل ہے۔

Previous Post

ارمغان و شیراز کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع

Next Post

امریکی امداد کی بندش: جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

Next Post
امریکی امداد کی بندش:  جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

امریکی امداد کی بندش: جیکب آباد میں پانی کی فراہمی کا منصوبہ بند

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist