تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سہ ملکی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری

by ویب ڈیسک
جنوری 25, 2025
یہ گھر کے شیر نہیں ہیں!!!
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، یہ سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہو گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 8 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا، جبکہ 10 فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا سے ہو گا، اس ڈے میچ کا آغاز صبح ساڑھے 9 بجے ہو گا۔ دو میچوں کے بعد ایکشن کراچی منتقل ہو جائے گا جہاں پاکستان 12 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ڈے نائٹ میچ میں جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گا جو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہو گا جبکہ فائنل 14 فروری کو کھیلا جائے گا جو دوپہر 2 بجے شروع ہو گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں 6 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں لائٹس میں ٹریننگ کریں گی جبکہ جنوبی افریقا کی تاریخی گراؤنڈ پر پہلی ٹریننگ 9 فروری کی صبح ہو گی۔قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے 4 میچ تینوں فریقوں کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا بہترین موقع فراہم کریں گے۔ تماشائیوں کے تجربے کو مزید بلند کرنے کے لیے 2 بڑی ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز بھی نصب کی گئی ہیں، کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹیلیٹی انکلوژر تکمیل کے قریب ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آئکونک اسٹیڈیم تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے ایک بے مثال تجربہ فراہم کرنے کے لیے مکمل طور پر فعال ہے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بھی نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی اینڈ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے ایک نیا ہاسپٹیلیٹی انکلوژر بھی شامل ہے، براڈ کاسٹ کوریج کو بہتر بنانے کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس لگائی گئی ہیں جو عالمی ناظرین کو بہترین منظر پیش کریں گی، 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز کے علاوہ تماشائیوں کے آرام کو بڑھانے کے لیے 5000 نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

سہ فریقی میچوں کا شیڈول

8 فروری پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (ڈے نائٹ)

10 فروری نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا (ڈے میچ)

12 فروری پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا (ڈے نائٹ)

14 فروری۔ فائنل (ڈے نائٹ)

Previous Post

الیکشن کمیشن کو 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات پر فیصلہ کرنے کا حکم

Next Post

ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان آئیں گے

Next Post
ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں  پاکستان آئیں گے

ترک صدر رجب طیب اردوان فروری میں پاکستان آئیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist