تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جی این ایم آئی کا کراچی میں "نیڈ اسیسمنٹ پروگرام” کا انعقاد

by ویب ڈیسک
جنوری 10, 2025
جی این ایم آئی کا  کراچی میں  "نیڈ اسیسمنٹ پروگرام”  کا انعقاد
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی کے7 اضلاع کے ایڈیشنل ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور ان کی استعداد کار میں اضافے کے لیے گلوبل نیبرہوڈ فار میڈیا انوویشن کا پروگرام ہوا۔ جی این ایم آئی نے یہ پروگرام کمشنر کراچی ڈویژن کے تعاون سے کیا۔ جس میں منجمینٹ اسٹرکچر کو مضبوط بنانے، بحرانی  صورتحال میں بہتر اقدام اور اداروں کی کارکردگی میں اضافہ کرنے کے پہلوؤں کو نمایاں کیا۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اس پروگرام میں شہرقائد کے تمام ضلعوں کے ایڈیشنل ، ڈپٹی کمشنرز اور اسٹنٹ کمشنر  نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی سید مہدی شاہ  کا کہنا تھا کہ  کراچی جیسے میٹروپولیس میں گورننس کے پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سرکاری اہلکاروں کو جدید ٹولز سے لیس کرنا ناگزیر ہے۔ جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر نے  پبلک اینڈ پرائیوٹ سیکٹر کے افسران کی استعداد بڑھانے پر زور دیا۔

جی این ایم آئی کی صدر ناجیہ اشعر

ناجیہ اشعر نے  جی این ایم آئی کے  ماضی کے منصوبوں، جیسے سندھ، پنجاب اور آزاد  کشمیر میں کریمنلز جسٹس کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے کے پروگرامز کا حوالہ دیا۔ عافیہ سلام جنہوں نے اس پروگرام  کی نظامت بھی کی انہوں نے  بحرانی صورتحال میں اعلیٰ سرکاری افسران کو درپیش اہم چیلنجز کو نمایاں کیا۔  ان کی پریزنٹیشن میں "بحران کی تفہیم”  کے تصور کی وضاحت کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ایک ادارے کا بحران، دوسرے کے لیے موقع بن سکتا ہے۔

سینئر صحافی فیصل عزیز خان

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنے تجربات شیئر کیے اور اور میڈیا حکمت عملی کو کراسسز منجمنٹ  کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی فیصل عزیز خان  کے مطابق بحران انتظام کاری  صرف  بحرانی صورتحال میں  سنبھالنے کا نام نہیں، بلکہ عوام کے ساتھ اعتماد اور شفافیت قائم کرنے کا عمل ہے۔  جی این ایم آئی کے جنرل سیکرٹری اور سئینرصحافی سید مسعود رضا کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازم  اور میڈیا کے درمیان تعاون سے گورننس کو تقویت ملے گی ۔ عوامی خدمات کی کاردگی میں بھی  اضافہ ہوگا۔

اختتامی خطاب میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے  جی این ایم آئی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سرکاری افسران کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اسی نوعیت کے پروگرامز کی ضرورت پر زور دیا۔  اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ میڈیا ، سرکاری افسران کے درمیان تعاون،  گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے۔

Previous Post

پی آئی اے کا یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن ساڑھے 4 سال بعد بحال

Next Post

ہش منی کیس میں ٹرمپ کا جرم ثابت، قید نہیں کیا جائے گا

Next Post
پھر صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان

ہش منی کیس میں ٹرمپ کا جرم ثابت، قید نہیں کیا جائے گا

Discussion about this post

تار نامہ

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

برٹنی اسپیئرز نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر گرفتار

drone

پنجاب میں ’اینٹی ڈرون یونٹ‘ قائم کرنے کا فیصلہ

ricky martin

معروف گلوکار رکی مارٹن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کریں گے

iran 4

امریکی ٹی وی کی ایران کی بڑی جنگی کامیابیوں کی تصدیق

اگست میں بنگلہ دیش کی 2 کرکٹ  ٹیمیں آئیں گی

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز، بنگلہ دیش اسکواڈ کا اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist