تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا

by ویب ڈیسک
دسمبر 17, 2024
مدارس بل کے طے شدہ معاملات میں تبدیلی ہوئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مدارس کی رجسٹریشن میں حکومت سب سے بڑی خودرکاوٹ ہے، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ بلانا غیر آئینی ہوگا، مدارس بل میں کوئی ترمیم قبول نہیں، بات نہ مانی گئی تو فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔26 ویں آئینی ترمیم اتفاق رائے سے پاس ہوئی تھی،کوشش یہ ہےکہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل ہوں، سیاست میں مذاکرات ہوتےہیں ،دونوں فریق ایک دوسرے کو سمجھاتے ہیں۔مولانا فضل الرحمٰن نے وزیر قانون کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں نے اس ایوان میں 40 سال گزارے ہیں، آپ مجھ سے جونیئر ہیں، آپ قانون پڑھے ہوئے ہیں لیکن میں قانون کا طالبعلم ہوں، عدالت قانون کے مطابق فیصلے دیتی ہے لیکن وہ قانون پارلیمنٹ سے ہم تیار کرکے بھیجتے ہیں، ہم قانون ساز ہیں، ہم آئین کو کھلواڑ نہیں بنانے دیں گے۔  میں مسودے پر بات چیت کے دوران کراچی گیا، 5 گھنٹے بلاول سے ملاقات ہوئی پھر لاہور میں نواز شریف سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کو اعتماد میں لیا، کسی ایک رکن کو بھی اندھیرے میں نہیں رکھا جس کے بعد اتفاق رائے سے بل منظور ہوا اور اب یہ کہہ رہے ہیں آئی ایم ایف اور فلاں فلاں پاکستان کی مدد نہیں کریں گے، ناراض ہوجائیں گے، معاونت چھوڑ دیں گے۔ یہ راز تو آج ہم پر کھلا ہے کہ ہماری قانون سازیاں کیا ان کی ہدایات پر ہوں گی؟ اور ان کی رضامندی سے وابستہ ہوں گے؟ انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہم آزاد ملک نہیں ہیں؟ اگر آزاد نہیں ہیں تو کہہ دیا جائےکہ ہم واقعتاً غلام ہیں پھر ہم جانیں اور غلامی جانیں کہ کس طرح آپ پاکستان پر غلامی مسلط کرتے ہیں، یہ افسوسناک باتیں ہیں، اگر امریکا کے کانگریس میں کوئی رکن عمران خان کی رہائی یا پی ٹی آئی کے حق میں قرداد پیش کرتا ہے تو آپ یہاں قرار منظور کرتے ہیں کہ امریکا کو پاکستان کے معاملات میں دخل دینے کا حق نہیں ہے۔کیا پاکستان کے معاملات میں دخل دینے کا تعلق صرف عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے؟ کیا ہمارے آئین، پارلیمنٹ اور قانون کے ساتھ نہیں ہے؟ یہ تاویلیں ہم کیسے قبول کریں گے اور یہ کیسے دلیل بنیں گی کہ آئی ایم ایف یا ایف اے ٹی ایف ناراض ہوجائے گا۔

Previous Post

اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں 2 فیصد کمی کا اعلان

Next Post

مولانا سے بات چیت پر تیار ہے

Next Post
آئینی ترامیم دلیری کے ساتھ لے کر آئیں گے

مولانا سے بات چیت پر تیار ہے

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist