تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا حکم

by ویب ڈیسک
نومبر 20, 2024
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی
Share on FacebookShare on Twitter

سابق وزیراعظم اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکی۔  دوران سماعت ایف آئی اے پروسیکیوٹر نے کہا کہ میڈیا میں ضمانت کی اطلاعات گردش کررہی ہیں، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے انہیں میڈیا سے خود کو مستثنیٰ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا اگر سنسنی نہیں پھیلائے گا تو ان کا کاروبار کیسے چلے گا۔ عدالتی استفسار پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ چالان میں رسید پر بشریٰ بی بی کا نام ہے، صہیب عباسی کو اس کیس میں وعدہ معاف گواہ بنایا گیا ہے جبکہ انعام اللہ شاہ کو استغاثہ نے گواہ بنایا ہے وہ وعدہ معاف گواہ نہیں ہیں۔ عدالتی استفسار پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ جیولری سیٹ کا تخمینہ کیسے لگایا گیا یہ تو استغاثہ ہی بتائے گا، ان کے مطابق، نیب، ایف آئی اے، پولیس اور الیکشن کمیشن نے بھی توشہ خانہ کیس بنایا ہوا ہے۔ عدالت نے دریافت کیا کہ اسلام آباد پولیس نے کیا مقدمہ بنایا ہے؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے بتایا کہ تھانہ کوہسار پولیس نے جعلی رسیدوں کا مقدمہ بنایا ہے، ان کا الزام ہے عمران خان نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا۔ سلمان صفدر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ پالیسی کے مطابق تحائف حاصل کیے گئے تھے، اس وقت کی مالیت پالیسی کے مطابق ادا کرکے توشہ خانہ پالیسی 2018 کی سیکشن  2 کے تحت تحائف وصول کیےگئے تھے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سابق حکومت توشہ خانہ کی تفصیلات بتانے سے گریزاں رہی، عدالتی استفسار پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات چھپائی جاتی رہیں، ہائیکورٹ میں گزشتہ حکومت کا مؤقف تھا کہ توشہ خانہ تحائف کا کسی کو علم نہیں ہونا چاہیے۔ عدالتی استفسار پر ایف آئی اے پروسیکیوٹر کا کہناتھا کہ جب بیوی کو فائدہ ملا تو شوہر کا بھی فائدہ ہوا، جسٹس گل حسن اورنگزیب بولے؛ میری بیوی کی چیزیں میری نہیں ہیں، ہم پتا نہیں کس دنیا میں رہتے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد 10، 10 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔

Previous Post

ملک بھر کے بورڈز کے امتحانات میں پاسنگ اور گریس مارکس بڑھانے کا فیصلہ

Next Post

حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے

Next Post
بیرون ملک پناہ لینے والے پاکستانیوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ

حجاج کرام اب صرف 24 گھنٹے میں پاسپورٹس حاصل کرسکیں گے

Discussion about this post

تار نامہ

مک

پی ایس ایل میں بنگلادیشی طوفان تھما، مستفیض اور ناہید رانا واپس بلا لیے گئے

پنجاب کے تھانے اب شمسی توانائی سے چلیں گے

نیپرا کی وضاحت،سولر لائسنسنگ پر افواہوں کا خاتمہ

توانائی بچت مہم کے لیے اسٹیٹ بینک کے اقدامات

پاکستان کی مالی خودداری کا اعلان: متحدہ عرب امارات کے تمام قرضے ادا

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان  میں کارروائیاں، 5 دہشت گرد ہلاک

خیبر کی سرزمین پر عزم کی فتح: 22 دہشت گرد خاک میں ملا دیے

ایران واپس آئے یا نہ آئے، مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا

ٹرمپ کا ایک اور اہم اعلان

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist