تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاہور واقعہ : ایف آئی ائے کا افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن

by ویب ڈیسک
اکتوبر 16, 2024
لاہور واقعہ : ایف آئی ائے کا افواہ پھیلانے والوں کے خلاف ایکشن
Share on FacebookShare on Twitter

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور کے نجی کالج کے پرنسپل کی درخواست پر سوشل میڈیا پر غلط معلومات پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں  تحقیقات کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر فارنزک سائبر کرائم وقاص سعید کی سربراہی میں 7 رکنی ٹیم بنادی گئی ہے۔ کمیٹی میں علی یزدانی، محمد احسان، غلام مصطفیٰ، علی رضا، یاسر رمضان اور سائبر کرام ونگ کے محسن رزاق شامل ہیں۔ جو غلط معلومات پھیلانے اور امن و امان کی صورتحال پیدا کرنے والوں کی شناخت کرے گی۔ غلط معلومات پھیلانے والے عناصر کی شناخت اور انہیں سزا دلوانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔ یاد رہے کہ 14 اکتوبر کو لاہور کے نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی جس کے طلبہ و طالبات مشتعل ہوکر سڑکوں پر نکل آئے تھے اور مذکورہ کالج میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا۔اسپیشل کمیٹی نے 70 کے قریب اکاؤنٹس کی شناخت کر لی ہے، ان اکاوئنٹ ہولڈرز کی تصاویر کی شناخت کے لیے ڈیٹا نادرا کو بھیج دیا گیا ہے۔ دوسری جانب مبینہ ریپ کے واقعے سے منسوب طالبہ نے تحریری بیان میں واقعے کی تردید کرتے ہوئے من گھڑت خبریں پھیلانے والوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ زخمی طالبہ کے مطابق وہ 2 اکتوبر کو پیر میں چوٹ لگنے سے منہ کے بل گری تھی جس کے بعد ادویات سے افاقہ نہ ہونے اور سانس کی شدید تکلیف میں مبتلا ہونے کی وجہ سے انہیں نجی ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔11 اکتوبر کو ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرتے ہوئے 15 روز آرام کا مشورہ دیا تھا۔

Previous Post

ایس سی او اجلاس کا باقاعدہ آغاز

Next Post

افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے

Next Post
افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے

افغان سرزمین کو دہشت گردی کے استعمال سے روکنے کیلئے عالمی برادری مدد کرے

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist