تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

حملے میں شامل افراد، بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں

by ویب ڈیسک
اکتوبر 7, 2024
غیرقانونی تارکین وطن کے انخلا کا فیصلہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہے
Share on FacebookShare on Twitter

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ حملے میں چینی شہریوں کے ہلاک،  زخمی ہونے پر متاثرہ خاندانوں، بشمول چینی باشندوں اور پاکستانیوں کے لیے گہری تعزیت و اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ یہ افسوس ناک عمل ناصرف پاکستان بلکہ پاک چین دیرینہ دوستی پر بھی حملہ ہے۔ بزدلانہ حملے میں شامل افراد، بشمول مجید بریگیڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے عزم پر قائم ہیں، یہ ظالمانہ عمل بغیر سزا نہیں رہے گا۔ دفترِ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ خارجہ امور کی وزارت چینی سفارت خانے سے قریبی رابطے میں ہے، پاکستان اور چین قریبی شراکت دار اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان اور چین باہمی احترام و بھائی چارے کے رشتے سے جڑے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کراچی میں اتوار کی  رات ہونے والے خودکش دھماکے کے المناک واقعے پر گہرے صدمے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس کے نتیجے میں 2 چینی باشندے ہلاک اور 1 زخمی ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دھماکے میں متاثر ہونے والے چینی باشندوں کے اہلِ خانہ، چینی قیادت اور عوام سے دلی اظہارِ تعزیت کرتے ہیں۔ دھماکے میں ملوث عناصر پاکستانی نہیں ہو سکتے، یہ پاکستان کے دشمن ہیں، دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، ان عناصر کو شناخت کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اُدھر  چینی سفارت خانے نے جاری بیان میں اس حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چینی عملے کو لے جانے والے ایک قافلے پر 6 اکتوبر کی رات تقریباً 11 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 2 چینی باشندے ہلاک، 1 زخمی اور کچھ مقامی شہری متاثر ہوئے ہیں۔ چینی سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ اس مشکل وقت میں ہم پاکستان کے ساتھ مل کر اس کے نتائج سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانے اور قونصلیٹ جنرل نے فوری طور پر ایک ہنگامی منصوبہ شروع کیا ہے، جس میں پاکستان سے حملے کی مکمل تحقیقات کرنے، قصور واروں کو سخت سزا دینے اور پاکستان میں چینی شہریوں، اداروں اور منصوبوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی جے شنکر کو شہداء کے تباہ مزاروں پر بھی لے جائے

Next Post

خیبر پختونخوا ہاؤس کے کئی بلاک سیل

Next Post
خیبر پختونخوا ہاؤس کے کئی  بلاک سیل

خیبر پختونخوا ہاؤس کے کئی بلاک سیل

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist