تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

اسلام آباد کی عدالتی جنگ سے میرا کوئی تعلق نہیں، بلاول بھٹو

by ویب ڈیسک
اکتوبر 1, 2024
عمران خان سلیکشن کے ذریعے قوم پر مسلط کیے گئے، بلاول بھٹو زرداری
Share on FacebookShare on Twitter

بلوچستان ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے وکلا نے ہمیشہ آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔  بلوچستان  کے عوام کو کچھ عرصے سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہماری نسلوں نے جمہوریت کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ آمر کے بنائے گئے کالے قوانین کو ختم کرنا ضروری ہوگیا ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری، جنرل کیانی اور جنرل پاشا کے درمیان مک مکا ہوا کہ اگر چارٹر آف ڈیموکریسی نافذ ہوگا اور اگر 1973 کا آئین اصل حالت میں بحال ہو گیا تو اسٹیٹس کو کا کیا بنے گا؟ جمہوریت پر ہمارے کنٹرول کا کیا ہوگا؟ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ یہ درست ہے کہ آج کے حالات بہت اچھے نہیں ہیں، لیکن حالات تو تب بھی بہت برے تھے جب ایک ایسا فرعون بیٹھا تھا جس کے خلاف کوئی لب کشائی نہیں کر سکتا تھا۔ شہید بے نظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد کا مقصد آئین کی بحالی ہی تھا۔ ان کا آئین کی بحالی کا سفر اور جدوجہد 30 برس پر محیط ہے۔ آئین کو بحال کیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی، ہماری اور دوسری پارٹیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کا مطلب کیا یہ ہے کہ اگر کوئی کسی جج کے خلاف کچھ بولے تو آپ کو زندگی بھر کے لیے سزا ملے؟۔ کیا یہ اظہار رائے کی آزادی ہے؟۔ کیا اظہار خیال کی آزادی یہ ہے کہ آپ کوئی فیصلہ دے دیں، آپ وزیراعظم کو نکال دیں، آپ18 ویں اور 19 ویں  ترمیم میں تبدیلی کریں اور ہم چوں تک نہ کر سکیں؟۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں کہ اسلام آباد میں عدالتی جنگ سےاُن کا  کوئی تعلق نہیں  ہے، اب ریاست باپ کی طرح بن گئی ہے ،اس میں کردار افتخار چوہدری کا ہے ، افتخار چوہدری جیسے مائنڈ سیٹ نے عدلیہ کوخراب کیا۔

Previous Post

محمد علی سیف کے الزامات پر عظمیٰ بخاری کا جواب

Next Post

الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا

Next Post
صدر کی الیکشن 6 نومبر 2023 تک کرانے کی تجویز

الیکشن کمیشن آئین و قانون کے تحت کام کرتا رہے گا

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist