تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جلد انٹرنیٹ بحال ہوگا، سیکرٹری آئی ٹی

by ویب ڈیسک
اگست 15, 2024
بارش ، سیلاب اور تباہی، انٹرنیٹ سروس بھی متاثر
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد میں سینیٹرپلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا ۔ جس میں یہ دریافت کیا گیا کہ انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار کیوں ہے جس پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان پھٹ پڑے ، حکومتی رکن سینیٹر افنان اللہ اورسینیٹر ہمایوں مہمند سمیت دیگر ارکان نے سست انٹرنیٹ شروع پراحتجاج کیا، کمیٹی ارکان کے تابڑ توڑ سوالات پر وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔  وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی کی سیکرٹری عائشہ حمیرا کا کہنا ہے کہ  موبائل آپریٹرز کی سروس میں مسئلہ ہے، یہ زیادہ عرصے تک نہیں ہوگا۔ جلد انٹرنیٹ بحال ہوگا، موبائل آپریٹرز سے ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں دو ہفتوں میں تفصیل پیش کردیں گے، آپریٹرز سے جو ڈیٹا ملے گا وہ قائمہ کمیٹی میں پیش کردیا جائے گا۔ اس موقع پر سینیٹر افنان اللہ کا کہنا تھا کہ اس وقت فری لانسرز کا کاروبار 500 ملین ڈالر کا ہے ان کا نقصان ہورہا ہے، انٹرنیٹ سروس بند کرکے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سیکیورٹی ہوگئی ہے، قائمہ کمیٹی نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونےکی تفصیلات دو ہفتے میں طلب کرلیں۔ ارکان کمیٹی نے انٹرنیٹ کے ساتھ سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے کا معاملہ بھی اٹھا دیا۔ جس کے جواب میں سیکریٹری عائشہ حمیرا کا کہنا تھا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل ہے۔ جو جلد حل کرلیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا اپیس سلو ہونے کی وجہ سے نقصان پر رپورٹ مانگ لی ہے۔

Previous Post

منکی پاکس کا خطرہ: پاکستانی ائیرپورٹس ہائی الرٹ

Next Post

فیض حمید کورٹ مارشل؛ تین ریٹائرڈ فوجی افسران بھی زیر حراست

Next Post

فیض حمید کورٹ مارشل؛ تین ریٹائرڈ فوجی افسران بھی زیر حراست

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist