تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ارشد شریف قتل تحقیقات کیس : مقدمہ 5 رکنی بینچ کے سامنے مقرر کرنے کی سفارشات

by ویب ڈیسک
جولائی 29, 2024
الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے ازخود نوٹس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران  جسٹس منصور علی شاہ  کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ پہلے 5 رکنی بینچ سن رہا تھا، غلطی سے یہ کیس3 رکنی بینچ کے سامنے مقرر ہو گیا ہے۔  معاملہ اہم ہے، بینچ دوبارہ تشکیل دیا جائے گا، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پہلے بینچ میں تھے،  دونوں ججز کی دستیابی پر ہی کیس دوبارہ مقرر ہوگا۔ اس موقع پر  وکیل شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ  انہوں نے ایک درخواست ارشد شریف کے خاندان کی جانب سے دائر کی تھی، جو لوگ پاکستان میں دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں قاتلوں کا علم ہے اُن کو تو بلائیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ صدیقی صاحب یہ ایک انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر سماعت ہونی چاہیے۔   وکیل شوکت عزیز صدیقی نے استدعا کی کہ عدالت دو ہفتوں کے بعد کیس کو مقرر کر دے۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ ججز کی دستیابی کے پیشِ نظر ہی تاریخ کا تعین ہو سکے گا، معاملہ تین رکنی کمیٹی کو بھیج دیتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔

Previous Post

چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیوں پر سخت کارروائی کا فیصلہ

Next Post

سندھ کے سرکاری اسکولز میں سولر پینلز کا فائدہ

Next Post
سندھ کے سرکاری اسکولز میں سولر پینلز کا فائدہ

سندھ کے سرکاری اسکولز میں سولر پینلز کا فائدہ

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist