تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عدت میں نکاح کیس : سزا معطلی کا فیصلہ 27 جون کو

by ویب ڈیسک
جون 25, 2024
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کے عدت میں نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے درخواستوں پر سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا  بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف چوہدری اور خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری پیش ہوئے۔ بیرسٹر سلمان صفدرکا موقف تھا کہ  ان اپیلوں پر پہلے 15 سے زائد سماعتیں 3 ماہ میں ہو چکی ہیں، اس کیس میں کبھی شکایت کنندہ اور کبھی پراسکیوشن نے کہا کہ کیس پڑھنا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ کیس میں کچھ نہیں، شکایت کنندہ کے وکیل نے تاخیری حربے استعمال کیے ہیں، کبھی کہا گیا کہ وہ سپریم کورٹ میں ہیں، کبھی کہا گیا کہ بیرونِ ملک ہیں، اگر میرے مؤکل یہاں نہیں ہوتے تو میں کبھی نہ کہتا کہ میرے ہوتے ہوئے وہ بولیں، اس بات کا اندازہ ہے کہ سزا معطلی کی درخواست پر دلائل کیسے دیتے ہیں۔  بیرسٹر سلمان صفدر نے مزید  دلائل دیے کہ اپیل کنندہ بشریٰ بی بی سابق وزیرِ اعظم کی اہلیہ ہیں، الیکشن سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سنائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف بے شمار کیسز بنائے گئے، متعدد کیسز عدالتوں نے اڑا دیے، سائفر کیس، توشہ خانہ کیس پھر نکاح کیس میں سزا دی گئی۔  اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عدت میں نکاح کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت کی طرف  سے محفوظ فیصلہ 27 جون کو دن 3 بجے سنایا جائے گا۔

Previous Post

آپریشن ’عزم استحکام‘ کا ماضی کے آپریشنز سے موازنہ درست نہیں

Next Post

اتقا قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار

Next Post
اتقا قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار

اتقا قتل کیس کا مرکزی ملزم فرار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist