تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران ریاض کار سرکار میں مداخلت کے کیس سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

by ویب ڈیسک
جون 14, 2024
پروگرام ہوسٹ عمران ریاض خان گھر پہنچ گئے
Share on FacebookShare on Twitter

پولیس نے یوٹیوبر عمران ریاض کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا۔ پولیس کا موقف تھا ملزم کو ایف آئی آر میں نامزد ہونے پر گزشتہ روز گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے اسی لیے  ملزم کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ عمران ریاض کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ عمران ریاض پر درج مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمران ریاض کے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کے  حکم نامے میں لکھا کہ ایف آئی آر میں درج جرم اور ریمانڈ پیپر کی نوعیت قابل ضمانت ہے، لہٰذا قانون کے مطابق جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جاسکتا، اور تفتیشی افسر کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ عمران خان کے خلاف ثبوت بھی ناکافی ہیں اسی لیے عمران ریاض کو کیس سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔  تفتیشی افسر کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اگر ملزم کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہے تو ان کا رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ جمعرات کو لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم کردیا تھا جبکہ پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرلیا تھا۔ 12 جون کو عمران ریاض خان کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Previous Post

پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ2026 کے براہ راست سپر8 مرحلے میں

Next Post

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن

Next Post
کرکٹ میں امریکا سے ہار، معاملہ عدالت میں

ٹیم کی ناقص کارکردگی پر ایکشن

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist