تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بشکیک : پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے، متعدد طلبہ زخمی

by ویب ڈیسک
مئی 18, 2024
بشکیک : پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے، متعدد طلبہ زخمی
Share on FacebookShare on Twitter

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ میں لڑائی اور دنگا فساد کے نیتجے میں  3  پاکستانی طلبہ کے جاں بحق ہونے کی غیر مصدقہ اطلاعات ہیں۔ جبکہ  پاکستانی طلبہ کے ہاسٹلز پر حملے اور ہنگامہ آرائی کے واقعے میں متعدد طلبہ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بشکیک میں 13 مئی کو بودیونی کے ہوسٹل میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں تصادم ہوا جس پر 3 غیرملکیوں کو حراست میں لیا گیا ۔17مئی کی شام چوئی کرمنجان دتکا کے علاقے میں مقامیوں نے احتجاج کیا، مقامی افراد نے جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ گرفتار  غیرملکیوں نے بعد میں معافی بھی مانگی لیکن مظاہرین نے منتشر ہونے سے انکار کیا اور وہ مزید تعداد میں جمع ہوگئے، پبلک آرڈر کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔ جس کے بعد مقامی طالب علموں نے غیر ملکی طالب علموں کے ہوسٹلز پر حملہ کردیا۔

واقعے پر  وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں پاکستانی سفیر کو پاکستانی طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کر کے طلبہ سے ملاقات کی ہدایت کی۔  اُدھر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے کا پیغام موصول ہوا ہے، پاکستانی سفارتخانہ کرغز حکام سے رابطے میں ہے، پاکستانیوں کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔کرغزستان میں تعینات پاکستانی سفیر حسن نے پاکستانی طلبہ کو  حالات معمول پر آنے تک گھروں پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں، طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔کرغزستان میں پاکستانی سفارتخانے نے طلباء و طالبات کیلئے رابطہ ٹیلیفون نمبر جاری کردیا ہے۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں 00996507567667 پر رابطہ کریں۔

Previous Post

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کوریج پر پابندی

Next Post

ٹوئٹر کا ” یو آر ایل ” تبدیل ہو کر ” ایکس ڈاٹ کام ” ہوگیا

Next Post
ٹوئٹر کا ” یو آر ایل ” تبدیل ہو کر ” ایکس ڈاٹ کام ” ہوگیا

ٹوئٹر کا " یو آر ایل " تبدیل ہو کر " ایکس ڈاٹ کام " ہوگیا

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist