تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

انتشاری ٹولے کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر

by ویب ڈیسک
مئی 7, 2024
انتشاری ٹولے کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Share on FacebookShare on Twitter

پا ک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ 9 مئی فوج نہیں بلکہ عوام کا مقدمہ ہے، 9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینی پڑے گی۔ سب نے دیکھا کہ کس طرح لوگوں کی افواج کے خلاف ذہن سازی کی گئی۔ 9مئی کے شواہد عوام کے پاس بھی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 9 مئی کوئی ڈھکی چھپی چیز نہیں۔  چند گھنٹوں میں صرف فوجی تنصیبات پر حملے ہوئے ۔سیاسی لیڈرز نے چن چن کر اہداف دیے کہ کہاں کہاں  حملہ کرنا ہے۔ جب یہ سب کھل کر سامنے آگیا تو دوسرا جھوٹ اور فریب استعمال کیا گیا۔ لیکن یہ جھوٹ اور فریب نہیں چل سکتا۔

میجر جنرل احمد شریف  کا کہنا تھا کہ  جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ ہورہا ہے تو یہ جوڈیشل کمیشن  اس بات کا بھی احاطہ کرے کہ 2014 کے دھرنے کے مقاصد کیا تھے، پارلیمنٹ پی ٹی وی حملے کا جائزہ لے، کس طرح لوگوں کو ریاست کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت دی گئی کہ سول نافرمانی کریں، بجلی بلز جلائے گئے ، کے پی سے اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا، آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے، پاکستان کو پیسے نہ دینے کے لیے لابنگ کی گئی، کہاں سے فنڈنگ ہو ہی تھی، سوشل  میڈیا پر اداروں کے خلاف کون نفرت پھیلا رہا تھا۔ سیاسی انتشاری ٹولے سے کوئی بات چیت نہیں ہوسکتی، اس کےلیے صرف ایک ہی رستہ ہے کہ صدق دل سے معافی مانگے، نفرت کی سیاست چھوڑنے کا وعدہ کرے، تعمیری سیاست میں حصہ لے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات میں ٹرن آؤٹ 47 فیصد تھا، ساڑھے 6 کروڑ لوگوں نے ووٹ دیا، مخصوص پارٹی کو ایک کروڑ 85 لاکھ ووٹ ملے ، جبکہ باقی ووٹ دیگر سیاسی جماعتوں کو ملے، کل ووٹوں کا صرف 31 فیصد ایک مخصوص پارٹی کو ملا، باقی 70 فیصد ووٹ ان کے بیانیے کو نہیں ملا، اکثریت دوسری طرف ہے، جبکہ مجموعی آبادی کے حساب سے صرف 7.5 فیصد لوگوں نے اس جماعت کو ووٹ دیا، 93 فیصد آبادی ان کے بیانیے کے ساتھ نہیں کھڑی، ہمیں یقین ہے کہ اسے ملنے والے ووٹ کا مقصد بھی یہ نہیں کہ یہ ووٹ 9 مئی کے حق میں اور فوج کے خلاف تھا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ  غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجنےکافیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا تھا، 5 لاکھ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا گیا۔ پاکستان نے دہشت گردی کے جواب میں افغانستان کے اندر سرحدی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی محفوظ پنا گاہوں کو نشانہ بنایا جس میں 8دہشتگردوں کو ٹھکانے لگاایا گیا جو پاکستان میں دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستان میں بے امنی کے لیے افغان سر زمین استعمال کر رہے ہیں، دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی سرکوبی کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد امن و امان کی صورتِ حال خراب کر رہے ہیں، افواجِ پاکستان دہشت گردوں کے سامنے دیوار بنی ہوئی ہیں، شمالی وزیرستان کی چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے میں جوان شہید ہوئے، ناکام دہشت گرد کارروائیاں ثبوت ہیں کہ سیکیورٹی فورسز دشمن کے عزائم ناکام بنا رہی ہی

Previous Post

گندم اسکینڈل میں ملوث کو سزا ملے گی

Next Post

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

Next Post
بشریٰ بی بی نے گرفتاری دے دی

بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist