تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

لاپتا افراد کیس : نگراں وزیراعظم کی عدالت حاضری

by ویب ڈیسک
فروری 28, 2024
قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ لاپتا طلبہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی کر رہے ہیں۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان کا کہنا تھا کہ لاپتا بلوچ طلبہ کی بازیابی کے لیے کوششیں کی گئیں، 11 مزید لاپتا بلوچ طلبہ کو بازیاب کرایا گیا، 9 افراد سی ٹی ڈی کی تحویل میں ہیں جبکہ 4 تاحال ٹریس نہیں ہوسکے اور 2 افراد افغانستان میں ہیں۔ اس موقع پر عدالت کی جانب سے طلب کیے گئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ بھی پیش ہوئے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے تحت کام کررہے ہیں، مسلح جدوجہد کا سامنا کررہے ہیں۔ ریاست اخلاقی طور پر خود کو بالادست سمجھتی ہے تو ان کی جوابدہی زیادہ ہوتی ہے۔ نگراں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ خودکش حملہ آور نیک نامی کا باعث بنتے ہیں، پیرا ملٹری فورسز اور کاؤنٹر ٹیرر ازم کے اداروں پر الزامات لگائے جاتے ہیں، یہ لاپتا افراد کا پوچھیں تو 5 ہزار نام دے دیتے ہیں۔ یہ خود بھی اس ایشو کو حل نہیں کرنا چاہتے، ان کی وجہ سے پوری ریاست کو مجرم تصور کرنا درست نہیں، کوسٹل ہائی وے پر بس میں افراد کو زندہ جلا دیا گیا، کسی کو اُس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی یاد نہیں آئی۔ یہ کہتے ہیں اسٹوڈنٹس کی لسانی بنیادوں پر پروفائلنگ نہ کریں، سسٹم میں کمی اور خامیاں ہیں۔ دہشتگردی سے 90 ہزار شہادتیں ہوئیں، 90 لوگوں کو سزا نہیں ہوئی، مجھ سے صحافی نے پوچھا آپ بلوچستان واپس کیسے جائیں گے؟

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  ریاست کو ہتھیار اٹھانے والے شہریوں سے الگ طریقے سے ڈیل کرنا چاہیے۔ اس موقع پر جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ کوئی عدالت نان اسٹیٹ ایکٹرز کو تحفظ دینے کا نہیں کہہ رہی، بلاشبہ جنگ ہے، ہماری فوج اور ادارے لڑ رہے ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے نگراں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے بہت اچھی باتیں کیں۔ بلوچستان جانے کی ضرورت نہیں، اسلام آباد میں ہم بہت کچھ دیکھ رہے ہیں۔ بعد میں نگراں وزیراعظم کو عدالتی کمرے سے واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ۔

Previous Post

خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے حلف اٹھالیا

Next Post

بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر توڑ پھوڑ کیس میں بری

Next Post
توہین عدالت نوٹس : اسد عمر کی معافی

بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر توڑ پھوڑ کیس میں بری

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist