تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی

by ویب ڈیسک
جنوری 26, 2024
لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود دوبارہ گرفتار
Share on FacebookShare on Twitter

جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ پرویز الہیٰ کے وکیل کا موقف تھا کہ اُنہیں  ابھی تک ریٹرننگ افسر کا مکمل آرڈر بھی نہیں ملا، اعتراض تھا کہ ہر انتخابی حلقے میں انتخابی خرچ کے لیے الگ اکاؤنٹ نہیں کھولے گئے، پرویز الہٰی 5 حلقوں سے انتخابات لڑ رہے ہیں۔ جس پر جسٹس اطہر من نے دریافت کیا کہ قانون میں کہاں لکھا ہے کہ 5 حلقوں کے لیے 5 اکاؤنٹس کھولے جائیں؟ فیصل صدیقی کا کہنا تھا کہ اگر انتخابی مہم میں حد سے زائد خرچہ ہو تو الیکشن کے بعد اکاؤنٹس کو دیکھا جاتا ہے۔ وکیل فیصل صدیقی کے مطابق ایک اعتراض یہلگایا گیا  گیا کہ پنجاب میں 10 مرلہ پلاٹ کی ملکیت چھپائی گئی، اعتراض کیا گیا کہ 20 نومبر 2023 کو 10 مرلہ پلاٹ خریدا گیا، مؤکل نے ایسا پلاٹ کبھی خریدا ہی نہیں۔  جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جائیدادیں پوچھنے کا مقصد جیتنے سے پہلے اور بعد کے اثاثے دیکھنا ہوتا ہے، آپ پلاٹ کی ملکیت سے انکار کر رہے ہیں تو ٹھیک ہے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی پر جو اعتراض لگایا گیا اس کا تو بعد میں بھی ازالہ ممکن ہے۔ دلائل سننے کے بعد سپریم کورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب و پی ٹی آئی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف اپیل پر دوبارہ سماعت کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا اور پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پی پی32 گجرات کی حد تک پرویز الہٰی کو الیکشن لڑنے  کی اجازت دی ہے۔

Previous Post

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم 6 فروری کو

Next Post

رخصت کی درخواست نامنظور

Next Post
رخصت کی درخواست نامنظور

رخصت کی درخواست نامنظور

Discussion about this post

تار نامہ

iran

پڑوسی ممالک کیخلاف حملے نہیں کیے جائیں گے, ایرانی صدر

ispr

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات، خطے سے متعلق تبادلہ خیال

petrol pump

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہے، ترجمان اوگرا

9 may 2

جی ایچ کیو حملہ کیس ، عمر ایوب ، شبلی فراز ، حماد اظہر سمیت 47 ملزمان کو 10 ، 10 سال قید

a1178

ہمت ہے تو آبنائے ہرمز سے گزر کر دکھاؤ ،ایرانی فوج

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist