تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

آپریشن مرگ بر، سرمچار پر پاکستان کا ایران کو جواب

by ویب ڈیسک
جنوری 18, 2024
آپریشن مرگ بر، سرمچار پر پاکستان کا ایران کو جواب
Share on FacebookShare on Twitter

دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ  پاکستان نے آج صبح ایران کے صوبے سیستان میں دہشت گردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کوہدف بنایا۔ اس انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو  ” آپریشن مرگ بر، سرمچار ” کا نام دیا گیا ہے جس میں متعدد دہشت گردوں کو مارا گیا۔  ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق سنگین خدشات پر عمل نہ ہونے کی وجہ سے نام نہاد سرمچار بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے ہیں۔ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے، آج کی کارروائی کا واحد مقصد پاکستان کی اپنی سلامتی اور قومی مفاد کا حصول تھا، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان کئی سال سے ایران سے رابطوں میں متعدد بار دہشت گردوں کے بارے میں آگاہ کرتا رہا ہے، دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے۔ دفترِ خارجہ نے واضح کیا کہ  پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کو برقرار رکھتا ہے، یو این چارٹر اصولوں میں رکن ممالک کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری شامل ہے۔ حالیہ کارروائی اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور دفاع کے غیر متزلزل عزم کا مظہر ہے، اس پیچیدہ آپریشن کی کامیابی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے،۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ دہشت گردی سمیت مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بات چیت اور تعاون پر زور دیا، آئندہ بھی مشترکہ حل تلاش کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

یاد رہے کہ پیر کو ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں جیش العدل نامی تنظیم کے دو ٹھکانوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے۔ منگل کو پاکستانی  دفترِ خارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی ناظم الامور کو وزارتِ خارجہ طلب کیا تھا اور ایرانی سفیر کی بے دخلی کا اعلان کیا گیا تھا۔

Previous Post

گاڑیاں کیوں فروخت نہیں ہورہیں؟

Next Post

الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

Next Post
دانستہ طور پر پاکستان کا دیوالیہ کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

Discussion about this post

تار نامہ

chinese and iranian flag pair on a desk over defocused background

چین کی ایران کے نئے سپریم لیڈر کو نشانہ بنانے کی کسی بھی کوشش کی مخالفت

سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

آپریشن غضب للحق: پکتیکا میں شاہین بیس کے ایمیونیشن ڈپوز تباہ

649868719 1374593214712895 8407081663474977397 n

بڑھتی کشیدگی کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا، ریاض

mojtaba khamenei,

مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے نئے سپریم لیڈر منتخب

پاکستان میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے، وفاقی وزیر شیخ رشید

قطر, گمراہ کن معلومات پھیلانے پر 313 افراد گرفتار

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist