تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ایبٹ آباد کی مسجد میں کرسمس کی تقریب

by ویب ڈیسک
دسمبر 26, 2023
ایبٹ آباد کی مسجد میں کرسمس کی تقریب
Share on FacebookShare on Twitter

ایبٹ آباد کی ایک مسجد میں مسیحی بچوں کے لیے کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسے کے  مسلمان طلبہ و طالبات نے مسیحی بچوں کو اسکول بیگ اور کرسمس کے گفٹ پیش کیے ۔  تقریب کا اہتمام مدنی جامع مسجد و مدرسہ ترتیل القرآن کے طلبہ و طالبات نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے معاونت سے کیا تھا ۔ مسلم علما اور طلبہ نے مسیحی بچوں اور فادرز کی آمد پر گل پاشی کی اور انہیں ویلکم کیا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رحمت للعالمین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید احمد ندیم نے کہا کہ مسلمانوں اور مسیحیوں کے درمیان بے شمار مشترکات ہیں۔

تقریب سے مسجد کے امام اور معروف عالم دین مولانا سید اکبر علی شاہ ، مسیحی رہ نما ذاکر پال ایڈووکیٹ ، رحمت للعالمین اتھارٹی کے ڈائریکٹر ظفرمحمود ملک، پادری پیٹر گل  ، پادری پال مسیح ، پادری اسلم مسیح ، پادری ناصر ولیم اور تقریب کے منتظم سبوخ سید سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ مسیحیوں سمیت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے قیام پاکستان سے لیکر استحکام پاکستان تک بے شمار خدمات اور قربانیاں دی ہیں جنہیں نصاب میں شامل کرنا چاہیے۔

مسیحی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں پہلی بار کسی مسجد کی حدود میں اس نوعیت کی تقریب ہوئی جس سے انہیں حوصلہ اور خوشی ملی۔ تقریب میں مسلم اور مسیحی بچوں نے قرآن اور انجیل کی تلاوت کی ۔ حمد ، نعت اور  سیدنا عیسی ابن مریم کی آمد پر مقدس گیت پڑھے ۔ بچوں نے مسلم مسیحی تعلقات کے فروغ پر تقاریر کیں ۔ تقریب کے اختتام پر مسلم بچوں نے مسیحی بچوں کو خود کھانا پیش کیا اور انہیں  اسکول بیگ اور کرسمس کے گفٹ پیش کیے۔

Previous Post

سائفر کیس : بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی ضمانت

Next Post

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Next Post
انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

انٹرا پارٹی انتخابات، پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کر دیا

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist