تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ٹرائل میں سب سے تیز گیند کرائی تو کوچز سمجھے اسپیڈ ٹیسٹ مشین خراب ہے

by ویب ڈیسک
اکتوبر 2, 2023
ٹرائل میں سب سے تیز گیند کرائی تو کوچز سمجھے اسپیڈ ٹیسٹ مشین خراب ہے
Share on FacebookShare on Twitter

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحارث رؤف کا بھارتی اسپورٹس چینل کو دیا گیا انٹرویو موضوع بحث بنا ہوا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بھرپور گفتگو کی ہے۔ حارث رؤف کا کہنا ہے کہ وہ میٹرک کرکے فارغ ہوئے تو اتوار بازار میں نمکو فروخت کرتے۔ جبکہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کھیل کر یونیورسٹی کی فیس ادا کرتے۔ حارث رؤف کے مطابق والد کی اتنی آمدنی نہیں تھی اسی لیے وہ مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لیتے جن سے جو معاوضہ ملتا اس کو یونیورسٹی فیس میں استعمال کرتے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

حارث رؤف کا مزید کہنا تھا کہ اُن کے والد کے تین بھائی تھے اور سارے کے سارے ایک ہی گھر میں رہتے۔ والد کا بڑا سا کمرہ تھا اور جب ایک چچا کی شادی ہوئی تو والد نے اپنا کمرہ بھائیوں کو دے دیا اور ایک موڑ وہ بھی آیا جب حارث رؤف کا چھوٹا گھرانہ باورچی خانے میں سونے پر مجبورہوا۔ حارث رؤف کے مطابق راولپنڈی کی گلی محلے میں کرکٹ کھیل کر والد سے بہت مارکھائی لیکن کرکٹ جنون کبھی تھما نہیں۔ لاہور قلندرز تک رسائی پر ان کا کہنا ہے کہ دوست کے مشورے پر گجرانوالہ میں ٹرائل پرگئے لیکن گھروالوں کو اس کی خبر نہ لگنے دی۔

Certified must-not-miss on 1st Oct ⚡️#HarisRauf | #CricketTwitter pic.twitter.com/O0ybqHn3Zp

— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 29, 2023

ٹرائل کے دوران 88 میل فی گھنٹہ کی رفتار میں سب سے زیادہ تیز گیند کرائی، وہاں موجود کوچز کو یقین نہیں آیا، وہ سمجھے کہ شاید اسپیڈ ٹیسٹ خراب ہے۔ عاقب جاوید نے دوسری گیند کرانے کا حکم دیا تو حارث رؤف نے دوسری گیند سے 90 میل فی گھنٹہ رفتار سے تیز بالنگ کرائی اور تیسری گیند سے 92.3 میل فی گھنٹہ رفتار سے با لنگ کرائی، اُن کی  تیز رفتاری دیکھ کر لاہور قلندرز کے کوچ طاہر مغل اور عاقب جاوید حیران ہوگئےاور اسی وقت انہیں لاہور قلندرز کی ٹیم کے لیے منتخب کرلیا اور یہ سفر اب تک جاری ہے۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Tags: حارث رؤفعاقب جاوید
Previous Post

پنجاب میں آشوب چشم کیسز کے بعد اسکول کھل گئے

Next Post

سینیٹر افنان سے مارپیٹ، شیرافضل خان کی عبوری ضمانت منظور

Next Post
سینیٹر افنان سے مارپیٹ، شیرافضل خان کی عبوری ضمانت منظور

سینیٹر افنان سے مارپیٹ، شیرافضل خان کی عبوری ضمانت منظور

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist