تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی پر الزام ثابت، 3 سال قید کی سزا اور 5 سال کے لیے نا اہل

by ویب ڈیسک
اگست 5, 2023
خواتین کو وراثت میں حق دینے کی حمایت پر خاتون پولیس افسر کی پذیرائی
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ جس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر توشہ خانہ کا جرم ثابت ہونے پر انہیں 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کردیا گیا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کسی بھی عوامی عہدے کے لیے 5 سال تک نااہل کردیے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے آرڈر جاری کیا تھا کہ  ساڑھے 12 بجے تک ملزم اور اس کے وکلا کے نہ آنے پر فیصلہ سنادیں گے۔ سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی خود پیش ہوئے اور ناہی ان کے وکیل، اس موقع پرعدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا۔ سماعت دوربارہ شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے معاون وکیل خالد چوہدری عدالت کے روبرو پیش ہوئے جن کا کہنا تھا کہ سینئر کونسل نیب کورٹ میں ہیں کچھ وقت دیا جائے۔ جج ہمایوں دلاور نے دریافت  کیاکہ آپ کا اس کیس میں وکالت نامہ ہے؟ جس پر وکیل خالد چوہدری کا کہنا تھا کہ  میرا وکالت نامہ نہیں اس کیس میں لیکن بیرسٹر گوہر کا جونیئر ہوں۔ جج ہمایوں دلاور نے پوچھا کہ نیب کورٹ میں کون سا کیس ہے جس میں مصروف ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی اور بشرٰی بی بی کی ضمانت کی درخواست لگی ہے نیب کورٹ میں، جیسے فری ہوں گے فوری عدالت پیش ہو جائیں گے۔ جس پر وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں آیا ہے کہ نیب میں ضمانت کی درخواست 2:30 بجے لگی ہوئی ہیں۔ جج ہمایوں دلاور کے مطابق اگر خواجہ حارث پیش نہیں ہوتے کیا صورت حال ہوگی؟  جمعہ کے آرڈر میں پیشی کی واضح ہدایات تھیں، ایسی صورتحال میں تو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

Previous Post

بھارتی جارحیت علاقائی سلامتی کیلئے مستقل خطرہ بن چکی ہے، آئی ایس پی آر

Next Post

رضوانہ تشدد کیس : جج کی اہلیہ گرفتار

Next Post
رضوانہ تشدد کیس : جج کی اہلیہ گرفتار

رضوانہ تشدد کیس : جج کی اہلیہ گرفتار

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist