تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

مارشل لا جیسی صورتِحال ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی

by ویب ڈیسک
جولائی 21, 2023
نور مقدم کیس: سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی والدہ کے خلاف ثبوت مانگ لیے
Share on FacebookShare on Twitter

عدالت عظمیٰ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پرچیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس  دیے کہ  سزائے موت کا موجودہ کیس سے تعلق نہیں، اگر مارشل لا جیسی صورتِ حال ہوئی تو سپریم کورٹ مداخلت کرے گی۔ عدالت عظمیٰ نے  درخواست گزاران کی حکمِ امتناع کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب ٹرائل ہی شروع نہیں ہوا تو کیسے حکم امتناع دے دیں ؟ اس موقع پر اٹارنی جنرل نے ملٹری ٹرائل کا طریقہ کار عدالت کو بتایا۔ یاد رہے کہ اس مقدمے کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کررہاہے۔  اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ی سماعت پر 9 مئی کے منصوبہ بندی سے کیے گئے حملوں کی تفصیلات سامنے رکھیں، تصاویری شواہد سے ثابت ہے کہ حملے میں ملوث تمام افراد کے چہرے واضح تھے، صرف 102 افراد کو بہت محتاط طریقے سے گرفتار کیا گیا، دوبارہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ جو 9 مئی کو ہوا ایسا تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔  اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے مزید  کہا کہ ٹرائل کیسے ہو گا یہ طریقہ کار عدالت کے سامنے ہے، ملٹری کورٹس میں سب سے پہلے وقوعہ کی رپورٹ پیش کی جاتی ہے، وقوعہ کی رپورٹ کی روشنی میں کمانڈنگ افسر کورٹ آف انکوائری میں واقعے کی مکمل تفتیش کرتا ہے، تفتیش کے بعد سویلینز کو آرمی ایکٹ کے سیکشن 73 اور 76 کے تحت گرفتار کیا جا سکتا ہے، شواہد کی سمری کی ریکارڈنگ کے دوران ملزم کو جرح کا اختیار دیا جاتا ہے، جرح کے بعد آرمی ایکٹ کے رول 19 کے تحت چارج فریم کیا جاتا ہے، ملٹری ٹرائل کرنے کے لیے 3 افسران کا پینل بیٹھتا ہے، ملزمان کو تمام شواہد اور گواہان پر جرح کرنے کا مکمل حق دیا جاتا ہے۔

Previous Post

خیبر میں تحصیل کمپاونڈ کے گیٹ پر خودکش دھماکا، 2 اہلکار شہید

Next Post

کور کمانڈر ہاؤس حملے میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار

Next Post
جناح ہاؤس پر حملہ، جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

کور کمانڈر ہاؤس حملے میں چیئرمین پی ٹی آئی قصور وار قرار

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist