تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

9 مئی؛ لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلیٰ فوجی افسران برطرف، 3 میجر جنرل اور 11 بریگیڈیئرز کیخلاف کارروائی

by ویب ڈیسک
جون 26, 2023
9 مئی؛ لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلیٰ فوجی افسران برطرف، 3 میجر جنرل اور 11 بریگیڈیئرز کیخلاف کارروائی
Share on FacebookShare on Twitter

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل احمد شریف نے اہم نیوز کانفرنس میں کہا کہ 9 مئی کا سانحہ ملک  کےخلاف بہت بڑی سازش تھی، سانحے کو پاکستان کی تاریخ میں نہ بھلایا جائے گا اور نہ ہی ملوث عناصر، منصوبہ سازوں، سہولتکاروں کو معاف کیا جا سکتا ہے۔9  مئی کے منصوبہ ساز وہی ہیں جنہوں نے عوام کی ذہن سازی کی ،جنہوں نے اپنی فورسز پرپیٹرول بم برسانے کے لیے لوگوں کو اکسایا، سانحہ 9 مئی اس وقت تک انصاف کا منتظر رہے گا، جب تک اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاتا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی پہلے سے چل رہی تھی، ایک منصوبہ بندی کے تحت لوگوں کے جذبات کو اُبھارا گیا، شرانگیز بیانیےسے ذہن سازی کی گئی، جو کام دشمن 76 برس میں نہ کر سکا وہ مٹھی بھر دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں نے 9 مئی کو کر دکھایا، یہ منصوبہ بندی کئی ماہ پہلے کی گئی، ہمارے پاس مکمل ثبوت موجود ہیں، اب تک کی تحقیقات میں بہت سےشواہدمل چکے اور مل رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خود احتسابی کے عمل کو مکمل کرلیا ہے، گیریژنز، جی ایچ ، جناح ہاؤس اور فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی میں کوتاہی اور ان کا تقدس برقرار رکھنے میں ناکامی پر فوج میں بلاتفریق خود احتسابی کا عمل کیا گیا، لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 اعلیٰ فوجی افسران کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، 15 افسران کے خلاف سخت تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے، جن میں 3 میجر جنرل اور 7 بریگیڈیئرز شامل ہیں، فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتا ہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھانی پڑتی ہے۔

Tags: آئی ایس پی آرمیجر جنرل احمد شریف
Previous Post

فوجی عدالتوں کا معاملہ، جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس طارق مسعود کی معذرت، بینچ ٹوٹ گیا

Next Post

عالمی کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں 15 اکتوبر کو

Next Post
نواز پھر چھا گئے، فائنل پاکستان کا

عالمی کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا احمد آباد میں 15 اکتوبر کو

Discussion about this post

تار نامہ

mir raza murder

میر رضا کی موت خودکشی نہیں، قتل تھی؛ جوڈیشل کمیشن نے پولیس تفتیش پر سوال اٹھا دیے

tiger shroff

ٹائیگر شروف پر فائرنگ: کوٹا سے تین ملزمان گرفتار، بشنوئی گینگ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری

parliment

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

iqrar

اقرار الحسن کے جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست، عدالت کا این سی سی آئی اے کو نوٹس جاری

pm cabinate

خیبرپختونخوا کے امور کی نگرانی کے لیے وزیراعظم کی 11 رکنی کمیٹی قائم، امن و امان اور گورننس پر خصوصی توجہ

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist