تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

زمان پارک میں پولیس کا آپریشن

by ویب ڈیسک
مارچ 18, 2023
زمان پارک میں پولیس کا آپریشن
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں پولیس نے آپریشن کا آغاز کردیا جس کے نتیجے میں تحریک انصاف کے کئی کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ خیمے بھی اکھاڑ پھینک ڈالے۔ اس آپریشن کی نگرانی سی سی پی او لاہور خود کررہے ہیں۔ زمان پارک میں عمران خان کے گھر کا دروازہ توڑ دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے اُس نے یہ ردعمل اس لیے دیا کیونکہ زمان پارک سے اسٹریٹ فائر ہورہے تھے۔ زمان پارک کے علاقے کو مکمل سیل کردیا گیا ہے۔ کارکنوں کی طرف سے مزاحمت بھی کی جارہی جو پولیس پر پتھراؤ بھی کررہی تھی۔

زمان پارک آپریشن میں عمران خان کے گھر سے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا پولیس عمران خان کے گھر کے باہر موجود@AzharSiddique @HniaziISF @FarrukhHabibISF @PTIofficial @fawadchaudhry @SHABAZGIL @Karachi__Wali pic.twitter.com/oBkXx74GBq

— Muhammad Haroon Abbas (@Haroonabbaskh) March 18, 2023

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور تصاویر میں نظر آنے والے مشتعل افراد کو گرفتار کرکے ہی دم لیں گے۔ زمان پارک میں کارکنوں کی شناخت کا عمل کیا جائے گا اور لاہور پولیس پر حملہ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ زمان پارک کے اطراف انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ اُدھر عمران خان جو اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے موجود ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھاکہ اُن کے یہاں  سے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے زمان پارک اُن کے  گھر پر حملہ کیا۔ جہاں پر بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

Policeman injured pic.twitter.com/l7GvGIlLS4

— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) March 18, 2023

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔ دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات عامر میر کا کہنا تھا کہ پولیس اچانک زمان پارک نہیں پہنچی، آئی جی نے عدالت میں بتا دیا تھا۔  زمان پارک میں پولیس پر حملہ ہوا تھا،ملزمان کی شناخت ہوگئی تھی،پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاریاں بھی کی گئی تھیں۔ زمان پارک کو نوگو ایریا بنایا گیا تھا اسے ختم کیا گیا،پنجاب کے کسی علاقے کو نو گو ایریا نہیں بننے دیا جائے گا۔ نگران وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ عمرا ن خان کے گھر کے اندر سے فائرنگ ہوئی،عمرا ن خان کے گھر سے پیٹرول بم بھی پھینکے جارہے ہیں۔

خوف بھری آواز ۔۔۔ https://t.co/6PVr4xLWGa

— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) March 18, 2023

Tags: زمان پارکعمران خان
Previous Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گرفتاری سے روک دیا

Next Post

پولیس پر ہاتھ اٹھانے والے کے ہاتھ توڑ دیں گے

Next Post
تقرری کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواستیں

پولیس پر ہاتھ اٹھانے والے کے ہاتھ توڑ دیں گے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist