تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

وارنٹ گرفتاری 16مارچ تک معطل

by ویب ڈیسک
مارچ 14, 2023
سازش سے آئی حکومت کو نہیں مانتے
Share on FacebookShare on Twitter

خاتون جج کو دھمکی دینے کے مقدمےپر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان پر لگائی گئی تمام دفعات قابلِ ضمانت ہیں۔ جس پر جج نے سوال کیا کہ کیا اس سے پہلے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے؟ وکیل کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری نہیں ہوئے۔ جج کا کہنا تھاکہ وہ 15 منٹ سے دستاویزات پڑھ رہے ہیں لیکن کچھ سمجھ نہیں آرہی۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے موکل سابق وزیراعظم ہیں، انہیں سیکیورٹی مہیا کرنا حکومت کی ذمے داری ہے لیکن اس نے سیکوریٹی واپس لے لی ہے۔ عمران خان کے وکیل کے مطابق اُن کے موکل  جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے۔  جس پر ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدرگیلانی نے دریافت کیا کہ  عمران خان جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے لیکن کچہری میں تو پیش نہیں ہوئےناں؟ کچہری میں 2014 میں حملہ ہوا، کیا اس کے بعد کچہری شفٹ ہوئی؟ عمران خان کی حکومت تھی لیکن پھر بھی   کچہری شفٹ نہیں ہوئی، آپ نے اپنے دورِ حکومت میں کچہری کو شفٹ نہیں کرایا۔ وکیل نے استدعا کی کہ 21 مارچ کی تاریخ دے دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی ویڈیو لنک کی درخواست کی ہے۔ عدالت نے پولیس کو 16 مارچ تک عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

Tags: عمران خان
Previous Post

توشہ خانہ پالیسی : 300 ڈالرز سے زیادہ تحفہ حاصل کرنےپر پابندی

Next Post

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ

Next Post
عمران خان کا ایف آئی اے کو جواب دینے سے انکار

زمان پارک میں ہنگامہ آرائی پر مقدمہ

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist