تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

کراچی میں پی ایس ایل کا میلہ اور ٹریفک پلان

by ویب ڈیسک
فروری 14, 2023
بڑے شہروں میں اتوار کو گاڑیاں نہ چلانے کا مشورہ
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا۔ جس کے تحت  نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ پارکنگ کے حوالے سے کارساز سے آنے والے میڈیا سے تعلق رکھنے والے حضرات حبیب ابراہیم رحمت اللہ روڈ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے ہوتے ہوئے سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں پارک کرنے کے اہل ہوں گے۔ اسی طرح ملینیم مال سے آنے والے میڈیا سے وابستہ  حضرات اسٹیدیم روڈ  یعنی پیر صبغت اللہ شاہ راشدی روڈ  سے ہوتے ہوئے ، اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے دائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑی پارک کرسکیں گے۔

pic.twitter.com/fLX2KsqeF1

— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) February 13, 2023

 اسی طرح سے نیو ٹاؤن سے آنے والے  اسٹیدیم روڈ  سے ہوتے ہوئے آغا خان اسپتال کے بعد بائیں جانب سر شاہ سلیمان روڈ پر نیشنل کوچنگ سینٹر چائنا گراؤنڈ میں اپنی گاڑیاں  پارک کریں گے۔ جن تماشائیون کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے ان کے لیے ڈالمیا روڈ پر غریب نواز فٹبال گراؤنڈ میں پارکنگ کے انتظامات کر دیے گئے ہیں، گاڑی پارک کرنے کے لیے شناختی کارڈ اور میچ کا ٹکٹ دکھانا ضروری ہوگا۔ اس مقام سے شٹل سروس انہیں میدان تک لے جائے گی۔ ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر پل کی طرف نیشنل اسٹیڈیم کے لیے ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ یونیورسٹی روڈ ایکسپو سینٹر ٹرننگ سے اسٹیڈیم کی جانب جانے والی سڑک ٹریفک کے لیے بند ہوگی جبکہ اسٹیڈیم روڈ سے حسن اسکوائر تک  ٹریفک رواں دواں رکھی گئی ہے۔

pic.twitter.com/2iDEmZtyYK

— Karachi Traffic Police (@Khitrafficpol) February 13, 2023

Tags: پی ایس ایل 8ٹریفک پلان
Previous Post

آڈیو لیکس : مقدمہ درج ہوگیا

Next Post

ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Next Post
عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے

ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Discussion about this post

تار نامہ

ispr

معرکہ حق کا ایک سال مکمل، ’ہم ہیں بنیان مرصوص‘ ٹیزر جاری

moshin

اسلام آباد میں اہم سفارتی ملاقات، خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار زیرِ بحث

fifa 2

ایران کا بڑا فیصلہ، فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق

ships and boats in the strait of hormuz

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں، صفائی میں چھ ماہ لگنے کا خدشہ

coas

امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر غیر معمولی کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist