تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

بھارت میں ” لو جہاد” کی تکرار اب کیوں؟

by ویب ڈیسک
دسمبر 27, 2022
بھارت میں ” لو جہاد” کی تکرار اب کیوں؟

بشکریہ ٹوئٹر

Share on FacebookShare on Twitter

ٹی وی اور فلم کی اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی نے ہر ایک کو غم زدہ کردیا ہے۔ اداکارہ نے ممبئی میں ڈرامے کی عکس بندی کے دوران 24 دسمبر کو سیٹ پر  خاموشی کےساتھ موت کو گلے لگا لیا تھا۔ تونیشا شرما کی یوں وقت سے پہلے دنیا چھوڑ کر جانے کی ایک وجہ محبت میں ناکامی کو قرار دیا جارہا تھا۔ اس سلسلے میں اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ شیزان خان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ شیزان کے ایس ایم ایس ، واٹس ایپ چیٹ اور کال ریکارڈنگ کی بھی چھان بین کی جارہی ہے۔ یہاں تک کہ تونیشا اور شیزان کے سیل فون سیٹس کو فزانزک لیب بھیج دیا گیا ہے۔

tunisha sharma Taar 2
بشکریہ سوشل میڈیا

مختلف متضادبیانات

شیزان اور تونیشا ایک دوسرے کو دل دے چکے تھے لیکن حال ہی میں شردھا اور آفتاب مقدمے کے بعد دونوں خوف زدہ تھے۔ انہیں یہ خدشہ تھا کہ کہیں وہ ” لو جہاد” کا شکار نہ ہوجائیں۔ اسی بنا پر دونوں نے ایک دوسرے سے ناطہ توڑ لیا تھا۔ دوسری جانب تونیشا کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹی کے نئے تعلق کا 6 ماہ پہلے علم ہوا تھا جس کی خوشی ہوئی لیکن 15 دن پہلے شیزان کے یوں رشتہ توڑنے پر بیٹی شدید تناؤ اور ذہنی دباؤ کا شکار رہی۔

بشکریہ سوشل میڈیا

تونیشا کی والدہ نے بیٹی کی موت کا ذمے دار شیزان کو ہی قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق تونیشا کو وہ ڈاکٹرز کے پاس بھی لے کر گئیں جنہوں نے یہی مشورہ دیا کہ وہ ہر قسم کے ذہنی دباؤ سے خود کو دور رکھیں۔ اُدھر شیزان خان کی بہنوں شفق اور فلک ناز جو خود بھی اداکاری کرتی ہیں انہوں نے میڈیا سے کہا ہے کہ وہ اس سارے معاملے میں دونوں خاندانوں کو مزید دباؤ کا شکار نہ کریں۔

پوسٹ مارٹم میں کیا سامنے آیا ؟

تونیشا شرما کی پوسٹ مارٹم میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اداکارہ کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ تونیشا شرما اس سے قبل بھی اقدام خودکشی کرچکی تھیں لیکن اُس وقت شیزان خان نے انہیں موت کی آغوش میں جانے سے بچایا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

لو جہاد کی نفرت کا زہر

انتہا پسند بھارتی تنظیموں نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بار پھر تونیشا شرما کو لو جہاد سے جوڑ دیا ہے۔ بھارتیا جنتا پارٹی کے کئی لیڈر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ تونیشا شرما کی موت لو جہاد کا نتیجہ ہے اور اب اس کے خلاف سخت سے سخت قانون سامنے لانے چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی مسلم بھارتی کسی ہندو لڑکی سے شادی نہ کرے اور ناہی اسے دھوکہ دے۔ دوسری طرف ممبئی کی پولیس پہلے ہی واضح کرچکی ہے اس سارے معاملے کا ” لو جہاد” سے کوئی تعلق نہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

Tags: تونیشاتونیشا شرماشیزان خانلو جہاد
Previous Post

کراچی والوں کے لیے بجلی 7.43 روپے فی یونٹ سستی

Next Post

لاہور : تھیٹر رات 11:30 تک کھلیں گے

Next Post
لاہور : تھیٹر رات 11:30 تک کھلیں گے

لاہور : تھیٹر رات 11:30 تک کھلیں گے

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist