تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا

by ویب ڈیسک
دسمبر 7, 2022
ارشد شریف کو منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ارشد شریف قتل کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ سپریم کورٹ میں یہ رپورٹ جمع کرادی گئی ہے جس میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ مقتول صحافی کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت موت کی نیند سلایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی ڈرائیو کرنے والے خرم کے بیانات میں تضاد ہے۔اسی طرح  کینیا پولیس نے اس معاملے میں کوئی تعاون نہیں کیا۔ ارشد شریف کو 20 جون 2022 کو متحدہ عرب امارات کا ویزا جاری ہوا جو کہ 18 اگست 2022 تک کے لیے تھا۔ مقتول صحافی  کینیا گئے تو ان کے ویزے میں 20 دن باقی تھے۔ انہوں نے دوبارہ ویزے کے لیے درخواست دی لیکن وہ نامنظور کردی گئی۔  رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کو ایک گولی کمر کے اوپری حصے میں لگی جو کہ کم و بیش  6 سے 8 انچ نیچے لگی جو سینے کی جانب سے باہر نکلی۔ اس زخم سے یہ اندازہ لگایا مشکل نہیں کہ گولی قریب سے ہی چلائی گئی۔

 فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ بتاتی ہے کہ ارشد شریف، وقار احمد کے گیسٹ ہاؤس میں 2 مہینے اور 3 دن تک رہے۔  وقار احمد کے کینین پولیس اور وہاں کی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے مراسم تھے۔ وقار کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد پولیس نے ارشد کا آئی فون، آئی پیڈ، پرس، 2 یو ایس بیز حوالے کیں،ان میں سے آئی فون اور آئی پیڈ اس نے  نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی کے افسر کو دیا۔  اسی طرح پاکستانی ہائی کمیشن افسرز کو اہم ثبوت اور شواہد ملے۔ ان میں  2 موبائل، ایک کمپیوٹر اور ارشد  شریف کی ایک ڈائری شامل تھی۔ یہ چیزیں مقتول صحافی کے کینیا میں استعمال میں رہیں۔

وقار احمد نے ابتدا میں سی سی ٹی وی دینے پر رضامندی ظاہر کی لیکن پھر وہ مکر گیا۔  وقار کا کہنا تھا کہ  وکیل اور بیوی نے فوٹیج نہ دینے کا مشورہ دیا ہے۔ رپورٹ میں وقار کے چھوٹے بھائی خرم کا بھی تذکرہ ملتا ہے۔  خرم کا کہنا تھا وہ کھانے کے بعد ارشد شریف کو ساتھ لے کر نکلا ۔ راستے میں انہیں سڑک پر پتھر نظر آئے جس پر خرم نے ارشد کو بتایا کہ یہ ڈاکو ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ان پتھروں کو جب پار کیا تو گولیوں کی آوازیں آئیں۔ خرم کا دعویٰ تھا کہ اس نے محسوس کیا کہ ان میں سے ایک گولی ارشد شریف کو بھی لگی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس کسی میں کئی  غیرملکی کردار اہمیت رکھتے ہیں۔ خرم اور وقار کا کردار مشکوک اور مزید تحقیق طلب ہے۔

Tags: ارشد شریف
Previous Post

ارشد شریف قتل کیس : جے آئی ٹی بنادی گئی

Next Post

سپریم کورٹ نے حکومتی جے آئی ٹی رد کردی

Next Post
جسٹس فائز عیسیٰ  کے صدارتی ریفرنس کے بینچ پر تحفظات

سپریم کورٹ نے حکومتی جے آئی ٹی رد کردی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist