تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا قیام، کراچی یونین آف جرنلسٹس کی بڑی کامیابی

by ویب ڈیسک
نومبر 22, 2022
جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کا قیام، کراچی یونین آف جرنلسٹس کی بڑی کامیابی
Share on FacebookShare on Twitter

سندھ حکومت نے  صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کا اعلان کرکے کراچی یونین آف جرنلسٹس کی کاوشوں کو حقیقت کا روپ دے دیا۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیے کمیشن کے قیام کی منظوری دی گئی۔ کمیشن کے پہلے چیئرمین جسٹس( ر)  رشید رضوی ہوں گے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کابینہ میں صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کے تحفظ کے لیےجسٹس( ر)  رشید  اے رضوی کی سربراہی میں 14 رکنی کمیشن کے قیام کے لیے ڈرافٹ منظوری کے لیے پیش کیا جس میں 4 نان آفیشیو ممبران جن میں سیکرٹری اطلاعات، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری قانون اور سیکرٹری اور نو غیر سرکاری ممبران شامل ہیں  جبکہ کے یو جے کے فہیم صدیقی،اے پی این ایس کے قاضی اسد عابد، سی پی این ای سے ڈاکٹر جبار خٹک ،پی بی اے سے اطہر قاضی ،سندھ بارکونسل سے ایاز تونیو،ایچ آرسی پی سے پروفیسر توصیف خان ، ایم پی اے شازیہ عمر، سیدہ ماروی راشدی اور اے پی این ای سے غلام فرید الدین شامل ہیں۔

بشکریہ سوشل میڈیا

یاد رہے کہ  رواں سال فروری کے اوائل میں سندھ حکومت کے اس وقت کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ صوبائی حکومت میڈیا کے لوگوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ایک کمیشن بنائے گی جیسا کہ سندھ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ دیگر میڈیا پریکٹیشنرز ایکٹ 2021 بنایا گیا تھا۔ صحافیوں کے تحفظ کا یہ بل سندھ اسمبلی نے مئی 2021 میں متفقہ طور پر منظور کیا تھا جس کا مقصد صحافیوں اور دیگر میڈیا پریکٹیشنرز کی آزادی، غیر جانبداری، تحفظ اور اظہار رائے کی آزادی کو فروغ دینا، تحفظ دینا اور اسے یقینی بنانا تھا۔

بشکریہ سوشل میڈیا

اُدھرکراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے  جرنلسٹس اینڈ  میڈیا پریکٹیشنرز پروٹیکشن کمیشن کے چیئرپرسن جسٹس (ر)  رشید اے رضوی سے ملاقات کی اور کمیشن کا اجلاس بلانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ کے یو جے کے وفد میں جنرل سیکریٹری اور کمیشن کے رکن فہیم صدیقی، نائب صدر جاوید قریشی، خازن لیاقت رانا اور جوائنٹ سیکریٹری یونس آفریدی شامل تھے۔ ملاقات میں کے یو جے کے وفد نے جسٹس (ر)  رشید اے رضوی کو کمیشن کا چیئرپرسن بننے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ کمیشن ان کی سربراہی میں صحافیوں اور دیگر میڈیا ورکرز کے تحفظ کے لیے اپنی ذمے داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔ کمیشن کے رکن اور کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے اس موقع پر کمیشن کے رولز چیئرپرسن کو فراہم کیے۔

بشکریہ سوشل میڈیا

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے مئی 2022 میں کمیشن کے رولز تیار کرکے اس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ کمیشن کا پہلا اجلاس جلد از جلد بلایا جائے تاکہ صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے کام کا آغاز کیا جاسکے اس حوالے سے کمیشن کے رولز کا جائزہ لیا گیا جس کے مطابق اجلاس سے قبل کمیشن کا سیکریٹری، چیئرپرسن کے مشورے سے ایجنڈہ تیار کرکے تمام ارکان کو بھیجے گا۔ ملاقات میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ رولز کے مطابق فوری طور پر کمیشن کے سیکریٹری کے لیے گریڈ 19 کا ایک افسر تعینات کرے اور کمیشن کے سیکریٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے تاکہ کمیشن اپنا کام شروع کرسکے۔ ملاقات میں یہ بھی  طے پایا کہ کمیشن کی آزاد اور غیرجانبدار حیثیت کو برقرار رکھنے کے لیے کمیشن کے پہلے اجلاس میں رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔

بشکریہ سوشل میڈیا
Previous Post

فٹ بال ورلڈ کپ کا افتتاح کرنے والے غانم المفتاح

Next Post

پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

Next Post
پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist