تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

عمران خان عدالت آکر وضاحت کریں، سپریم کورٹ

by ویب ڈیسک
اکتوبر 26, 2022
عمران خان عدالت آکر وضاحت کریں، سپریم کورٹ
Share on FacebookShare on Twitter

سپریم کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان کا کہنا تھا کہ حساس اداروں اور پولیس کی رپورٹس کا جائزہ لیا، عمران خان کی ڈی چوک کال توہین عدالت ہے اور 26 مئی کو صبح جناح ایونیو پر 6 بجے ریلی ختم کی گئی، عمران خان مختص جگہ سے گزر کر بلیو ایریا آئے اور ریلی کا اختتام کیا۔  چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے یقین دہانی کرائی تھی۔ عمران خان کے بیان سے بھی لگا کہ انہیں عدالتی حکم سے آگاہی ہے۔ عمران خان نے یہاں تک کہا کہ سپریم کورٹ نے رکاوٹیں ہٹانے کاکہا ہے۔ سوال یہ ہے کہ آخر عمران خان کو کیا بتایا گیا؟ عمران خان خود آکر عدالت کو واضح کریں۔

بشکریہ فیس بک عمران خان

اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ  بابر اعوان اور فیصل چوہدری  نے یقین دہانی کرائی تھی کہ سڑکیں بلاک ہوں گی نہ طے شدہ  مقام سے آگے جائیں گے۔ جس کے جواب میں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حکومتی درخواست پر عمران خان کو ہی نہیں بابراعوان اور فیصل چوہدری کو بھی نوٹس جاری کریں گے۔  توہین عدالت کی درخواست پر سپریم کورٹ نے عمران خان سے تحریری جواب طلب کر لیا جبکہ وکیل بابر اعوان اور فیصل چوہدری سے بھی تحریری جواب مانگ لیا ہے۔

بشکریہ ٹوئٹر
Tags: توہین عدالتسپریم کورٹعمران خان
Previous Post

ارشد شریف کی گاڑی سے فائرنگ کی گئی، کینیا کی پولیس

Next Post

قانون کے دائرے میں احتجاج آئینی حق ہے، چیف جسٹس

Next Post
22 جولائی تک عمران خان نے حمزہ کو وزیراعلیٰ مان لیا

قانون کے دائرے میں احتجاج آئینی حق ہے، چیف جسٹس

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist