تار
English
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے
No Result
View All Result
No Result
View All Result
تار

پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا

by ویب ڈیسک
اکتوبر 21, 2022
پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل گیا
Share on FacebookShare on Twitter

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے صدرٹی راجا کمار نے پیرس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ خوش خبری سنائی کہ پاکستان جو 2018 سے گرے لسٹ میں اب وہاں سے نکل گیا ہے۔ فیٹف دراصل منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے ہونے والی فنڈنگ پر نگاہ رکھنے والا ادارہ ہے۔ فیٹف کے مطابق پاکستان نے 34 نکات پر عمل درآمد مکمل کرلیا۔ اس خوش خبری کے ساتھ ہی فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے پاکستان کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کا حصول آسان ہو جائے گا۔

وزیراعظم کا اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے پرکہا کہ شکر ہے پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نجات ملی۔عالمی سطح  پر پاکستان کی ساکھ اور وقار کی بحالی قوم کو مبارک ہو، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یہ ہماری عظیم قربانیوں کا اعتراف ہے۔ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو دنیا نے تسلیم کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ آرمی چیف کی کاوشوں سے یہ مشکل کام آسان ہوا۔ افواج پاکستان ، ڈی جی ایم او سمیت دیگر تمام ٹیم کو وزیراعظم نے مبارک باد پیش کی ہے۔

فیٹف شرائط پر عمل درآمد کے لیے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں اسپیشل سیل قائم کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اس کامیابی میں کلیدی کردار پر سراہتے ہیں اور مبارک دیتے ہیں، حکومت کی اتحادی جماعتوں اور قائدین کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے بھرپور تعاون سے یہ ممکن بنایا۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا موقف

پاکستان کے عوام کو مبارک ہو، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سےباقاعدہ طور پر نکال دیا گیا ہے۔

وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا بیان

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایشیا پیسفک گروپ کے ساتھ کام جاری رکھے گا۔ یہ سب سیاسی اتفاق رائے کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ حنا ربانی کھر نے اس کامیابی کا سہرہ تمام سیاسی اداروں کے سر قرار دیا ہے۔

Previous Post

مریم نواز کا عمران خان کی گرفتاری کا مطالبہ

Next Post

کہا گیا کہ آپ کے گھر میں بیٹے کی لاش آئے گی

Next Post
کہا گیا کہ آپ کے گھر میں بیٹے کی لاش آئے گی

کہا گیا کہ آپ کے گھر میں بیٹے کی لاش آئے گی

Discussion about this post

تار

  • ہمارے بارے میں
  • پرائیویسی پالیسی

No Result
View All Result
  • پاکستان
  • جہاں نامہ
  • صنف
  • ادب
  • اینٹرٹینمٹ
  • ویڈیوز
  • کھیل
  • کاروبار
  • صحافت
  • تجزیئے

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist